جڑانوالہ کے شہریوں کا طلال چوہدری کیلئے تلاش گمشدہ مظاہرہ


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے شہریوں نے اپنے ن لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کوتلاش کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔ طویل عرصہ سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب ن لیگی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کیلئے مظاہرین نے تلاش گمشدہ کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔نیوزلائن کے مطابق جڑانوالہ میں ن لیگی وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے طلال چوہدری کی تلاش گمشدہ والے کتبے اٹھا رکھے تھے اور اس کے عرصہ دراز سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب رہنے پر نعرے بازے کی۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران یہ بھی اعلان کیا کہ طلال چوہدری کی تلاش گمشدہ کا اخبار میں اشتہار بھی دیا جائے گا ۔تاکہ کسی کو مل جائے تو اسے جڑانوالہ کی عوامی عدالت میں پیش کردے۔

Related posts

Leave a Comment