بے نظیر بھٹو سنٹر کو بھولا سبق یاد آگیا: خواتین حقوق بارے واک


فیصل آباد(نیوزلائن)شہید بے نظیر بھٹو سنٹر کو خواتین کے حقوق کی آگاہی کیلئے کام کرنے والا بھولا سبق یاد ہی آگیا‘نیوزلائن پر بے نظیر سنٹر کی غیرمتعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اپنا اصل کام خواتین حقوق کیلئے کام نہ کرنے ی رپورٹس سامنے آنے پر سوشل ویلفیئر حکام نے اس کا نوٹس لیا۔ مسلسل تنقید پر بے نظیر سنٹر کی انچارج کنول شہزادی نے اپنا اصل سبق یاد کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کی واک کا اہتمام کیا۔ واک میں رکن پنجاب اسمبلی نجمہ افضل نے خصوصی شرکت کی۔ ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا کہ حکومت نے خواتین کی فلاح وبہبود اور انہیں بااختیاربنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اس ضمن میں خواتین کے خلاف ظلم وتشدد کے خلاف قانون سازی اہم اور خوش آئند اقدام ہے۔ایم پی اے نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو باعزت مقام دیا ہے جن کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا۔یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment