شوگرملز180پر خریداری سے انکاری‘ کسان سراپا احتجاج‘ حکام تماشائی


فیصل آباد(نیوزلائن)شوگر ملز 180روپے پرگنے کی خریداری کرنے سے انکاری ہیں اور کسانوں کو کھلے عام بلیک میل کر رہی ہیں کہ 180روپے کا مطالبہ کرنے والوں سے گنا خریدا ہی نہیں جائے گا ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ریجن کی شوگر ملز کسانوں سے 150روپے ملز گیٹ پر جبکہ 130سے 135روپے کنڈے پر گنا خریدی رہی ہیں۔ اس سے زائد ریٹ کا مطالبہ کرنے والوں سے گنا خریدا ہی نہیں جا رہا۔ کسان فصل تباہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر بلیک میلنگ کا شکار ہو کر گنا کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ‘ کین کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور بااثر شوگر ملز مالکان کو گنے کی کم قیمت پر گنا خریدنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ فیصل آباد ریجن میں شریف فیملی کی اپنی ملز رمضان شوگر ملز چنیوٹ بھی شہباز شریف کے مقرر کردہ نرخ 180پر خریداری سے گریزاں ہے۔مدینہ شوگر ملز چنیوٹ بھی 150سے زائد قیمت کسان کو دینے کو تیار نہیں ہے۔ حسیب وقاص شوگر ملز جرانوالہ‘ کمالیہ شوگر ملز کمالیہ‘ کشمیر شوگر ملز شورکوٹ‘ بابا فرید شوگر ملز اوکاڑہ‘ چنار شوگر ملز تاندلیانوالہ سمیت ریجن کی تمام شوگر ملز ککھلے عام کسان کا استحصال کر رہی ہیں اور 150روپے تک گنا کی خریداری کر رہی ہیں ۔ کسان اس صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں مگر بلیک میلنگ سے باہر نکلنے اور اپنا حق مانگنے والے کسان سے گنا سرے سے خریدنے سے ہی جواب دیدیا جاتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment