کمشنر آفس میں جانے کیلئے ’’انٹری فیس‘‘ مقرر‘ شہری خوار


فیصل آباد(نیوزلائن) بااثر شخصیت کی آشیرباد سے کمشنر آفس میں داخلے کیلئے تما م ہیکل سواروں کیلئے ’’انٹری فیس ‘‘لگا دی گئی ۔ آفس کے مین گیٹ کیساتھ ہی بیرئیر لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے اور’’ انٹری فیس ‘‘کی ادائیگی کے بغیر کسی کو آفس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔انٹری فیس کی ادائیگی کے مسئلے پر جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق کمشنر آفس فیصل آباد کے داخلی راستے کو بانس کا عارضی بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور آفس میں داخلے کیلئے ہر وہیکل سوار کو انٹری فیس کی ادائیگی کا پابند بنایا گیاہے۔صرف کمشنر آفس ہی نہیں کمشنر کے دفتر سے ملحقہ انٹی کرپشن آفس‘ سپیشل برانچ کے ضلعی آفس‘ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے آفس‘ ڈائریکٹر کالجز ‘ ڈی جی پی آر‘جوائنٹ سٹاک رجسٹرار‘ ڈی او سپیشل‘ڈائریکٹر زراعت اور متعدد دیگر دفاتر میں جانے کیلئے ’’انٹری فیس‘‘ کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے۔اس حوالے سے انٹری بیرئیر پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ کمشنر آفس کی اجازت سے انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے اور منظوری سے فیس وصول کی جارہی ہے۔انٹری بیرئیر کے عملے کا مؤقف ہے کہ کمشنر آفس کو انٹری فیس میں سے باقاعدہ حصہ دیا جاتا ہے اور یہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہے۔

Related posts

Leave a Comment