جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے‘ سامان خاکستر


فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ آگ لکڑی کے سامان کے سٹور میں لگی اور وہاں پڑا سامان خاکستر ہو گیانیوزلائن کے مطابق آگ کے شعلے اچانک بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے سٹور اور ارد گرد کے ایریا میں رکھی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پایا۔ آگ سے سٹور اور ارد گرد کے کمروں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related posts

Leave a Comment