فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں


فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں ۔ گرمی ہو یا سردی طلبہ کی کلاس کھلے آسمان تلے ہی لگنی ہوتی ہے۔ان سکولوں میں بارش چھٹی کی نوید لاتی ہے۔ آسمان سے پانی برستے ہی طلبہ کیساتھ اساتذہ کیلئے بھی بھاگم بھاگ گھر جانے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 48سکولوں میں سرے سے کوئی ایک بھی کلاس روم نہیں ہے۔ ان سکولوں میں کلاس روم یا تو سرے سے ہے ہی نہیں یا ناقبل استعمال ہو چکے ہیں۔ اکثر سکولوں میں اساتذہ کیلئے بھی بیٹھنے کا کوئی کمرہ موجود نہیں پایا جاتا۔بعض مقامات پر ہیڈ ماسٹرز کو بھی بچوں اور استاد کی طرح کھلے آسمان کا ہی آسرا ہے۔محکمہ تعلیم کی ایک رپورٹ کے مطابق کلاس رومز سے محروم فیصل آباد کے ان48سکولوں میں29بوائز جبکہ 19گرلز سکول ہیں۔ چھت سے محروم ان سکولوں میں 42 پرائمری ‘ تین مڈل اور تین ہائی سکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی اپنی ہی رپورٹ میں کئے گئے اس انکشاف نے تعلیم کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجیحات اور عوام کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدگی کا کھلا اظہار ہو رہا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment