فیصل آباد کی10 نہروں کو پختہ بنانے کیلئے50کروڑکے فنڈز مختص


فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے کسان پیکج کے تحت نہروں کو پختہ بنانے کیلئے فیصل آباد زون کی دس نہروں کیلئے پچاس کروڑروپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ نیوزلائن نہروں کو پختہ بنانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جلد جاری کئے جائینگے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس میگاپراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا جائیگاحکام کا کہنا ہے کہ نہروں کی پختگی سے نہ صرف نہری پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے گا بلکہ ٹیل تک نہری پانی کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی نہری پانی ملنے سے ٹیل کے کاشتکاروں کی پریشانی کا خاتمہ ہوگا اور وہ خوشحال ہو جائیں گے ذرائع کے مطابق فیصل آباد زون کی جن دس نہروں کو پختہ بنانے کیلئے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ان میں نہر چھوٹی ڈسٹی‘لنگرانہ دسٹی‘ولیانوالہ ڈسٹی‘نذر عباس ڈسٹی‘ہوچہ مائنر‘ہوتا رمائنر‘کوٹ مائنر‘گاجر گولہ ڈسٹی‘ دوہٹاڈسٹی اور رامکے مائنر شامل ہیں۔

Related posts