فیصل آباد کی 206رہائشی کالونیاں غیرقانونی‘ نام نہاد شرفاء بے نقاب


فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آباد کی 206پرائیویٹ رہائشی کالونیاں غیر قانونی نکلیں۔عوام کیساتھ فراڈ کرنے والی غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے مالکان و ڈویلپرز میں بڑے بڑے ”شرفاء“ ملوث نکلے۔ایف ڈی اے حکام‘ نیب‘ انٹی کرپشن‘ ڈی سی او‘ کمشنر‘ پنجاب حکومت کے ذمہ داران سمیت تمام صورتحال سے آگاہ مگر کوئی ان کے خلاف ایکشن لنے کو تیار نہیں۔ان رہائشی کالونیوں میں کوئی بھی کام قواعد کے مطابق نہیں ہوا۔ ان میں پلاٹ خریدنے والے بھی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ان 206رہائشی کالونیوں کے پلاٹوں کی رجسٹریاں بھی غیرقانونی ہیں۔قانون سے کھلواڑ کرنے والے”شرفاء“نے عوام کیساتھ اربوں روپے کا فراڈ کیا۔لاکھوں شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگا دی گئی۔ ایف ڈی اے کے ریکارڈ کے مطابق غیرقانونی رہائشی کالونیوں کا فراڈ کرنے والوں میں فیصل آباد کے ڈپٹی میئر کے امیدوار شیخ محمد یوسف بھی شامل ہیں ان کی ڈویلپ کردہ رہائشی کالونی کریم گارڈن بھی غیرقانونی ہے اوراس کی فروخت کرکے وہ عوام کیساتھ کروڑوں روپے فراڈ کر چکے ہیں۔سابق نائب ناظم لائلپور ٹاؤن مہر حامد رشید کی کمپنی ہر ڈویلپرز کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔جن رہائشی کالونیوں اور ڈویلپرز کے نام غیرقانونی رہائشی کالونیوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ ان میں ریاست ڈوگرکی یڈن گارڈن نواب بلاک‘اور ایڈن گارڈ ن ایگزیکٹو بلاک پنج پلیاں روڈ فیصل آباد‘مہر عبدالرشید کی مہر بلاک تھری گرین ٹاؤن‘سرفراز گل‘ حق نواز گل اور رانا بلال طاہر کی رائل گارڈن‘ میاں ظہور کی نیو سمانا ٹاؤن‘ میاں جاوید اقبال کی ڈاکٹر سٹی‘ میاں ذوالفقار شاہدکی خیابان ولاز‘ میاں عرفان احمدکی ایمان ولازون‘ ایمان ولازٹو‘ ایمان ولازتھری‘ مہر ارشدکی علی بلاک نمبردو گرین ٹاؤن‘ احسان الحق کی رحمان ولاز‘ عمر گارڈن کے مالکان عرفان سعید‘ یونیوروسٹی ٹاؤن چک نمبر 120ج ب کے مالک و ڈویلپر میاں محمد حنیف‘ اظہر جاوید ہاشمی آف خیابان منظور‘ غلام مصطفی آف مدینہ ٹاؤن چک نمبر 263رب‘ محمد اعجاز بٹ آف اسماعیل سٹی (یہ کالونی بھی سابق نائب ناظم لائلپور ٹاؤن مہر حامد رشید کی کمپنی مہر ڈویلپرز کی ہے)‘ سجاد اکبر آف نواب سٹائل سٹی پنج پلیاں روڈ‘ میاں توحید آف کنال پارک وی آئی پی بلاک‘ میاں آفتاب قیوم‘ میاں عبدالقیوم اور رانا محمد شفیق آف ہجویری ٹاؤن 258رب‘ میاں عبدالقیوم آف علی ٹاؤن 258رب فیض اللہ کموکاآف البرکت ولاز 226رب‘ ریاست علی ڈوگر آف ایڈن ویلی204رب‘ محمد شہزاد قمر آف قمر گارڈن 203رب‘ ندیم آفتاب آف راوی گارڈن 226رب‘ چوہدری لیاقت اور شبیر احمد آف فرید ٹاؤن 258رب‘ عبدالمجید‘ منظور احمد اور محمد سلیم آف عثمان گارڈن 225رب‘ صفدر حسین شاہ آف ایلیٹ بلاک 234رب‘ عبدالرؤف آف قیوم گارڈن 225رب‘ رانا عبدالقیوم آف دانیال سٹی فیزٹو ‘ خواجہ الیاس اور محمد عمیر آف المدینہ سٹی علی بلاک‘ سعید احمداور مقصود احمد آف مکہ سٹی‘ میاں عباس آف عباس ٹاؤن 224رب‘ ‘ سیف الرحمان آف گلشن علی238رب‘ اکرم چیمہ آف گلشن نور‘ میاں لیاقت آف لیاقت ٹاؤن 225رب‘رانا قیوم آف گلشن علی‘ شیخ انیس آف کریم گارڈن225رب‘ محمد رمضان‘ جاوید چیمہ‘ فاروق بھٹی آف مدینہ منورہ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ خالد ملک آف علی مارکیٹ 239رب‘ شاہین صابر آف شاہین گارڈن 225رب‘عبدالستار آف آئیڈیل سٹی 219رب‘ ناصر جاوید اور اسلم رحمانی آف اسلم ولاز219رب‘ چوہدری عبدالرشید آف رحمان سٹی219رب‘ حاجی محمد جاوید اور ظہور الحق آف جناح گارڈن 73ج ب‘ طیب سردار آف القادر گارڈن 203رب‘ ارشد الہٰی آف سبینہ ٹاؤن 203رب‘ گلفام احمد باجوہ آف لطیف گارڈن 197رب‘چوہدری نور احمد آف جیلانی پارک 215رب‘ میاں فتح محمدآف رانا عبدالحمید پارک 216رب‘ محمد ریاض آف گلشن رحیم ٹاؤن 215رب‘ رانا عبدالقیوم آف دانیال سٹی 215رب‘ مہر عبدالرشید آف مہر بلاک چار گرین ٹاؤن 121ج ب‘ میاں عرفان آف رحمان سوسائٹی121ج ب‘ میاں خاور اور ظفر آف ساندل کالونی 121ج ب‘ اصغر علی گوگا آف سجاد ٹاؤن 196رب‘ اسلم رندھاوا آف سجاد ٹاؤن196رب‘آصف کریم آف سبزہ زار ہاؤسنگ کالونی 196رب‘ شیخ شفقت آف ریپڈ گارڈن 122ج ب‘ محمد یونس آف وحید گارڈن 197رب‘ عبدالحمید اور محمد یٰسین آف ڈرائی پورٹ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی 201رب‘ حاجی محمد یونس آف نور گارڈن 198رب‘ شاہنواز اور حاجی عبدالرؤف آف گلشن سعید 203رب‘ رانا فقیر حسین اور حاجی محمد شریف آف حمزہ ٹاؤن 203رب‘ میاں عرفان اور میاں شاہد آف عمر بلاک 117ج ب‘ محمد امین اور محمد صدیق آف امام ٹاؤن 189رب‘ ندیم احمد‘ محمد یعقوب اور محمد اسلم آف عبداللہ سٹی 189رب‘ محمد عثمان آف عثمان ٹاؤن 189رب‘ میاں عرفان اور میاں شاہد آف رحمان گارڈن 117ج ب‘ میاں محمد یونس آف وحید گارڈن 189رب‘ قاری محبوب انجم آف یوسف ٹاؤن 239رب‘ غلام حیدر آف محبوب الہٰی ٹاؤن 216رب‘ رانا محمد حسین اور رانا خالد آف عمیر بلاک 120ج ب‘میاں یونس اور محمد عرفان آف ویلکم سٹی 5ج ب کمال پور‘ خالد جاوید آف گلشن علی 5ج ب‘ میاں ظہور آف اقبال ٹاؤن 119ج ب‘ حاجی خالق آف رحمان ٹاؤن 73ج ب‘ چوہدری ارشادآف سنگھم ٹاؤن 73ج ب‘ حاجی رمضان آف بلال اسلام سٹی 73ج ب‘ ڈاکٹر حامد آف رحمان گارڈن 263رب‘ ارشد ڈوگر آف دانیال ٹاؤن 232رب‘ حاجی محمد جاوید اور ظہیرالدین بابر آف گلشن فاطمہ ہاؤسنگ سکیم 67ج ب‘ شہزاد کریم آف کریم گارڈن 67ج ب‘ حماد محمود آف صدیقی ٹاؤن 67ج ب‘ چوہدری ارشد اور محمد صدیق آف سنگھم کمرشل مارکیٹ245رب‘ مسٹر طارق آف گرین سٹی 117ج ب‘ شیخ ایوب آف سلطان ٹاؤن 214ر ب‘ میاں محمد اسلم آف بلال گارڈن14رب‘ اعجاز رشید آف رشید گارڈن 208ر ب‘ ریاض الحق اور محمد عاشق آف حسن ولاز 208رب‘ رانا فرقان جاوید آف پھول ٹاؤن214رب‘ ریاض گجر آف علی گارڈن 208رب‘ غلام رسول اور عبدالغفار آف نشیمن ہاؤسنگ سکیم 215رب‘ نوید احمد آف احمد گارڈن 204رب‘ چوہدری افتخار آف امتیاز ماڈل سٹی 222رب‘ میاں محمد اسلم آف رحمت ٹاؤن 241رب‘ چوہدری رشید آف رشید کالونی 241رب‘ شیخ حفیظ اور شیخ یوسف آف نیو فیصل گارڈن 75ج ب‘ محمد صدیق اور شوکت بیگ آف سنگھم انڈسٹریل اسٹیٹ241رب‘ محمد جاوید آف آئیڈیل ٹاؤن 120ج ب‘ اعظم امین آف امین ٹاؤن 5ج ب کمال پور‘ محمد اشرف‘ محمد صدیق اور میاں محمد یونس آف گلشن مکہ ہاؤسنگ سکیم 7ج ب‘ غلام عباس‘ تنویر عباس اور محسن عباس آف وسیم گارڈن 7ج ب‘ عبدالستار آف کریم سٹی 7ج ب‘ رحمت اللہ اور عنائت اللہ اور القاسم سٹیٹ ایجنسی آف رحمان گارڈن ٹو7ج ب‘ غلام مصطفی آف گلشن عدن ہاؤسنگ سکیم 3چک کمال پور‘ ڈاکٹر جاوید اقبال آف گرین سٹی 117ج ب‘خواجہ الیاس اور خواجہ مجاہد آف لاثانی پارک 7ج ب پنج پلیاں روڈ‘ محمد غیاث آف المدینہ ٹاؤن 8ج ب پنج گرائیں‘ نعیم ریاض آف منیب ٹاؤن 100ج ب‘ میاں اظہر اور سیف الرحمان آف گلشن برکت 100ج ب‘ حاجی عبدالجبار آف غلام رسول ٹاؤن 123ج ب‘ ارشد اور نعیم ریاض آف آئیڈیل گارڈن فیزٹو اور نسیم گارڈن 8ج ب‘ طالب ولد فرزند‘ میاں اظہر اور سیف الرحمان آف گلشن رحمت 100ج ب‘ مظہر حسین آف موٹروے سٹی غازی علم دین شہید بلاک 5ج ب‘ محمد اعجاز آف سائیں گارڈن 100ج ب‘ ارشد الہٰی آف خیابان گارڈن 121ج ب‘ مقصود الہٰی آف خیابان گرین 226رب‘شیخ محمد یوسف آف کریم ولاز 238رب‘ خالد جاوید آف ٹیک ٹاؤن 204رب‘ علیم اللہ آف عبداللہ گارڈن فیزتھری‘ محمد جاوید آف ماڈل سٹی ون 208رب‘ غلام مرتضٰی آف ماڈل سٹی (ایکسٹینشن) 208رب‘ اشفاق احمد آف اکبر ہاؤسنگ سکیم 204رب‘ کلیم اللہ آف عمر گارڈن 204رب‘ نعیم رضا آف جہان اندلس 204رب‘ محمد اکرم آف سٹی ولاز 245رب‘ منیر حسین آٖ ف غالب سٹی 208رب‘ محمد عبداللہ آف الائیڈ ہاؤسنگ سوسائٹی 242رب‘ میاں جاوید اقبال آف شاداب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 199رب‘ مظہر حسین ولد عبدالکریم آف ریاض الجنۃ عمر بلاک 7ج ب‘ اشفاق احمد آف حمزہ ہومز 204رب‘ میاں محمد اسلم جاوید آف گلبرگ ویلی 215رب‘ میاں عتیق اور مجید شریف آف رحیم گارڈن 222رب‘ مجید شریف آف عبداللہ سٹی 222رب‘ سلطان محمود آف نیو کنال گارڈن296رب‘ محمد اکرم آف ویلنشیاگارڈن 233رب‘ میاں نوید خالق آف رحمان ویلج 241رب‘ میاں ذوالفقار علی آف عثمان بلاک 100ج ب‘ میاں شاہد آف ذیشان بلاک 117ج ب‘ حاجی محمد سلیم آف رفیق گارڈن117ج ب‘حسن زمان آف آرچڈ ہومز 239رب‘ محمد ادریس آف عبداللہ گارڈن 222رب‘ جاوید علی آف جاوید ٹاؤن 223رب‘ عبدالحفیظ آف گلشن حرم 222رب‘ شیخ عبدالسلام آف نیو گلشن مدینہ 59ج ب‘ جاوید شفیق آف پیراڈائز ویلی فیزٹو 196رب‘ اکبر ہمایوں اور جاوید اقبال آف ستارہ ویلی 198رب‘ محمد کاشف آف لائلپور گارڈن212رب‘ مظہر حسین آف گلشن مدینہ امیر حمزہ بلاک 120ج ب‘ طارق محمود آف خیابان گارڈن حسن بلاک 121ج ب‘ محمد اعجاز آف اسماعیل سٹی فیز ٹو 7ج ب(یہ کالونی بھی سابق ناظم لائلپور ٹاؤن مہر حامد رشید کی کمپنی مہر ڈویلپرز کی ڈویلپ کردہ ہے)‘ ڈاکٹر اشفاق قمر آف ستارہ قمر ولاز198رب‘ فقیر حسین آف عمر ویلی 197رب‘ یونس چٹھہ آف لطیف گارڈن 197رب‘ شیخ یٰسین آف ایس ایم ڈی گارڈن 121ج ب شامل ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق شہر میں ایسی کالونیاں بھی ڈویلپ اوران کے پلاٹ فروخت ہو رہے ہیں جن کے مالکان اور ڈویلپرز کا متعلقہ اداروں کو سرے سے علم ہی نہیں ہے اور وہ اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔یونیورسٹی ٹاؤن196ر ب‘ مسلم ٹاؤن نمبر دو 120ج ب‘ مسلم ٹاؤن نمبر تین 120ج ب‘ ابراہیم ولاز 199رب‘اقصیٰ ٹاؤن 219رب‘ غفور ٹاؤن 219رب‘ عبداللہ ڈیفنس مکوآنہ ایسی غیرقانونی رہائشی کالونیاں ہیں جن کے بارے میں دیگر ادارے تو ایک طرف رہے ایف ڈی اے کے پا س بھی سرے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Related posts