محکمہ تعلیم فیصل آباد سرکاری سکولوں سے ڈراپ آؤٹ روکنے میں ناکام


فیصل آباد(احمد یٰسین)محکمہ تعلیم فیصل آبادکے حکام بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری سکولوں سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ڈراپ آؤٹ کی بڑھتی ہوئی شرح ضلع کی رینکنگ میں اضافے کے خواہاں افراد کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے مگر اس پر قابو پانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پا رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سکولوں میں بچوں کے ڈراپ آؤٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پنجاب کے محکمہ تعلیم کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق رواں تعلیمی سال کے دوران فیصل آباد میں34ہزار 524بچے سرکاری سکول چھوڑ گئے ہیں۔تین ہزار 811بچوں کو خود سکول انتظامیہ نے سکول سے نکال دیا۔ 1793ایسے بچے ہیں جو سکول نہیں آرہے اور ان کے بارے میں بھی خدشہ ہے کہ انہیں یا تو خارج کرنا پڑے گا یا وہ بھی سکول چھوڑ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ان میں سے بہت بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جو سکول چھوڑنے کے بعد تعلیم کو خیرباد کہہ گئے ہیں۔ جو کہ ملک میں شرح خواندگی بڑھانے کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچائے گی۔ بڑی تعداد میں بچوں کے سکول چھوڑ کر مختلف کاموں میں لگنے کی بھی رپورٹس ہیں جو صوبے میں چائلڈ لیبر بڑھانے کا باعث بنے گا۔

Related posts