پنجاب حکومت سورج مکھی کی کاشت پر کسانوں کو سبسڈی دیگی


فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں سورج مکھی کی اہم فصل کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اس کی کاشت کرنے والے کسانوں کو سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ زراعت اس حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے کسانوں کے ساتھ آگاہی سیشن کئے جارہے ہیں اور کاشت بڑھانے کیلئے کسانوں کو سبسڈی فی ایکڑ کے حساب سے دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد کے نواحی علاقے چک نمبر189رب تحصیل چک جھمرہ میں منعقدہ ایک آگاہی سیشن کے دوران ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کسانوں سء گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سورج مکھی ایک اہم فصل ہے کیونکہ ہم اپنی ملکی ضروریات کا صرف 20فیصد خوردنی تیل پیدا کررہے ہیں جو کہ ناکافی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے سورج مکھی کی کاشت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت پر5000روپے فی ایکڑ سبسڈی بھی دے رہی ہے اور فیصل آباد میں اس کی کاشت کا بہترین وقت 15جنوری تا اختتام فروری ہے لہذا کاشتکاربروقت سورج مکھی کی فصل کاشت کریں۔سیشن سے کاشتکاروں اورزرعی ماہرین نے سورج مکھی کی کاشت،پیداوار اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔

Related posts