فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے650ورکرز کو ڈیوٹی معاف


فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈبلیو ایم سی کے 650ورکرز کو ڈیوٹی معاف کردی گئی۔ ڈیوٹی معافی کے عوض نذرانہ لیئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ہر وقت مین پاور کی کمی کا رونا رونے والے ادارے میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرز سے ڈیوٹی نہ لینے سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی دگرگوں کردی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی طور پر ساڑھے چھے سو کے لگ بھگ ورکرز کو ڈیوٹی ’’پکی‘‘ معاف کردی گئی ہے۔ ان ورکرز سے معمول میں ڈیوٹی لی جارہی ہے اور نہ خاص مواقع اور تہواروں پر انہیں حاضر ہونے کی زحمت دی جاتی ہے۔ان میں سے بڑی تعداد میں ورکرز دوسری جگہ نوکری کرتے اور ڈبل تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ سالڈ ویسٹ ورکرز کے ڈیوٹیوں پر نہ آنے کی وجہ سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ صفائی نہ ہونے کے برابر ہے اور گندگی و کوڑا کرکٹ کے ڈھیر عوام کیلئے مستقل عذاب بنے ہوئے ہیں۔ایف ڈبلیو ایم سی کے قائمقام ایم ڈی عماد گل تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود مستقل ڈیوٹی سے غیرحاضر رہ کر بھی حاضری لگوانے والے ورکرز کیخلاف ایکشن نہیں لے رہے۔چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی رزاق ملک بھی شہر میں صفائی کی دگرگوں صورتحال پر ایکشن لینے اور اصل صورتحال سامنے لانے کیلئے اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں۔

Related posts