کشمیر کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائیگا‘ خالدہ منصور


فیصل آباد(نیوزلائن)مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔یہ بات ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ جھنگ روڈ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم،مسز رقیہ اور اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ عالمی قوتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل کرائیں جبکہ پاکستان کئی عشروں سے کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے طالبات کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے پیش کئے جانے والے پروگرامز کو سراہا۔اس موقع پر طالبات نے کشمیری رقص کے ذریعے کشمیری تہذیب وثقافت کو بھی اجاگر کیا۔سیمینار کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related posts