جی سی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز


فیصل آباد(نیوزلائن)تندرستی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ سا تھ غیر نصابی سرگرمیاں اصول ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقادکے سلسلے میں منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بیٹ منٹن،ٹیبل ٹینس ،رسہ کشی،کرکٹ،ایلتھلیٹکس اور والی بال کے مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونماکے ساتھ شخصیت میں نکھار اور کردار میں پختگی پیدا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں یہ حوصلے ہمت اور خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ڈائریکٹر ایڈوانس سڈیذ ڈاکٹر ظل ہما ، کوارڈنیٹر اسلامک اینڈ اورئینٹل لرننگ پروفیسر شبانہ فخر، کوارڈنیٹر سوشل سائنسز پروفیسر راشدہ ظفر اور دیگر فکلیلٹی ممبران بھی ہمراہ موجود تھیں

Related posts