پولیس افسران محو خواب:فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار


فیصل آباد(عاطف چوہدری)پنجاب حکومت کی خصوصی ٹیم نے فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار دیدی۔ تفریحی مقامات سمیت فیصل آباد میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ حفاظتی انظامات بہتر نہ بنائے جانے پر تخریب کاری کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تفریحی مقامات ‘ اہم تعلیمی اداروں‘ کاروباری مراکز کی سکیورٹی انتہائی ناقص قرار دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی خصوصی سکیورٹی آڈٹ ٹیم نے فیصل آباد کے 33تفریحی مقامات ‘ ایک سے سے زائد اہم تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی سکیورٹی کو انتہائی ناقص قرار دیا ہے۔ متعدد بار پنجاب حکومت کی طرف سے فیصل آباد پولیس کو انتباہی لیٹر لکھے جا چکے ہیں اور سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے احکامات کئے گئے ہیں مگر اس کے باوجود فیصل آباد پولیس صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ افسران محو خواب ہیں اور ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر صرف پلاننگ اور عوام پر حکمرانی کے طریقہ کار وضح کرنے میں مصروف ہیں۔ فیصل آباد پولیس اپنا فریضہ ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ پولیس کے انتظامات کہیں بھی تسلی بخش نہیں ہیں۔ پنجاب حکومت کی خصوصی آڈٹ ٹیمیں فیصل آباد کے تعلیمی مراکز‘ کاروباری مقامات اور تفریح گاہوں کی سکیورٹی کو انتہائی ناقص قرار دے چکی ہیں۔ ساتھ ہی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ فیصل آباد پولیس کے افسران خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے۔

Related posts