حکومت کی غفلت: مستحقین زکوٰۃ کی عید پھیکی پڑنے کا خدشہ


فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث فیصل آباد میں زکوۃ کے مستحقین عید الفطر پر بھی امداد سے محروم رہیں گے جس سے غریب مستحقین کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔مستحقین کے امداد سے محروم رہنے کی وجہ فیصل آباد کی نئی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی عدم تشکیل بتائی جارہی ہے کیونکہ قواعد کی رو سے زکوٰۃ کمیٹی کی عدم موجودگی میں امداد تقسیم نہیں ہو سکتی ۔نیوزلائن فیصل آباد کی ضلعی زکوۃ کمیٹی اپنی تین سالہ مدت پوری ہونے پر مارچ 2018میں ختم ہو گئی تھی ۔حکومت نے دوماہ گزرنے کے باوجود ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی تشکیل نو نہیں کی۔کمیٹی کی تشکیل میں مزیدتاخیر سے فیصل آباد کے ہزاروں مستحقین میں رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے گزارہ الاؤنس اور عید الاؤنس کی تقسیم مسئلہ بن جائے گی۔ رواں مالی سال کی چوتھی اور آخری سہ ماہی کے گزارہ الاؤنس و عید الاؤنس کی مد میں 9678مسحقین میں تین کروڑ 87لاکھ 12ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جانا ہے۔گزارہ و عید الاؤنس کی مد میں فی مستحق چار ہزار روپے جاری کئے جائیں گے۔قواعد کی رو سے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی عدم موجودگی میں امدادی رقوم تقسیم نہیں کی جا سکیں گی اور خدشہ ہے کہ فیصل آباد کے ساڑھے نو ہزارسے زائد مستحقین زکوٰۃ عید کی خوشیوں سے محروم رہ جائیں گے۔

Related posts