رمضان قریب آتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم


فیصل آباد(نیوزلائن)رمضان المبارک قریب آتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم ہو گئے ہیں اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش‘ سبزیاں اور پھل بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے خور و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے 15 دکانداروں کو مجموعی طورپر 49 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔کارروائی مدینہ ٹاؤن ‘ ڈھڈی والا ‘ جڑانوالہ روڈ کے علاقوں میں کی گئی اور پھل و سبزی فروشوں اور دودھ کی دکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر جرمانے کئے گئے۔

Related posts