پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار نے انتخابی مہم شروع کردی


فیصل آباد(نیوزلائن)پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نورالنساء ملک نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاہے ۔ حلقے کے عوام کی طرف سے انہیں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور حمایت کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے ۔نورالنساء ملک نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر حلقے کے معززین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔تقریب میں منصور آباد سے ملک مبارک علی‘عبدالرشید جٹ کونسلر‘ڈھڈی والا یس خالد بٹ‘عاشق گل‘مزمل ایوب‘ایوب کراتی‘منیانوالہ سے رانا رفیق کونسلر‘میاں کاشف جاوید‘منیر احمد چک نمبر204سے طاہر محمود نمبردار روضہ پارک سے بابو عبدالمجید‘شاہد اقبال فریدی‘ثمینہ لیاقت‘مدینہ ٹاؤن سے عمر یسین‘سعید ہاشمی‘نسرین گل‘مقصود گل‘میاں عظیم‘عذرا رفیع‘فردوس رانا‘محمد افضل‘رانا جاوید اقبال‘میاں ظفر اقبال طاہر ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے نور النساء ملک نے کہا کہ میرے علاوہ بھی حلقے سے متعدد پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں ہم سب اکٹھے ہیں پارٹی قیادت جس امیدوار کو بھی انتخابی ٹکٹ جاری کریگی وہی امیدوار پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کمزور سمجھنے والے سیاسی نابالغ ہیں پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اس کا ثبوت انشاء اللہ عوام الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر دینگے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے۔

Related posts