نواز شریف کو زیادہ طاقت کیساتھ اقتدار میں لائیں گے‘عابد شیر


فیصل آباد(نیوزلائن)میاں نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں۔ نواز شریف کے سپاہی انہیں پہلے سے زیادہ طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے‘ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 114 سیف الحق بیگ کے ڈیرے پر منعقدہ استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی جوئیل عامر سہوترا‘ رانا اویس وائس چیئرمین‘ ڈاکٹر مقبول چیئرمین کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ جو لوگ آ ج چوردرازے سے حصو ل اقتدار کیلئے منفی سیاست کر ر ہے ہیں و ہ یا د رکھیں کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صورت پورے نہیں ہو ں گے سیف الحق بیگ اور جوئیل عامر سہوترا نے کہا کہ نواز شریف کے جانثار ساتھی عابد شیرعلی کو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

Related posts