تحریک انصاف نے فیصل آباد سے ٹکٹوں کا اعلان کردیا


فیصل آباد(ندیم جاوید)تحریک انصاف نے ویسٹ ریجن کے اہم شہر فیصل آباد سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی نے زیادہ تر ٹکٹ ایسے افراد کو دئیے ہیں جو دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر کپتان کے کھلاڑی بنے جبکہ بہت کم تعداد میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور پرانے رہنما ٹکٹ حاصل کر سکے ہیں۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے این اے 101 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این غلام رسول ساہی کے صاحبزادے ظفر ذوالقرنین ساہی ‘ این اے 102سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب شیر وسیر‘ این اے 103سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ناصر بلوچ کے صاحبزادے سعد اللہ بلوچ‘ این اے 104سے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر دلدار احمد چیمہ ‘ این اے 105سے مسلم لیگ ق کے سابق ایم این اے رانا آصف توصیف ‘ این اے 106سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد ‘ این اے 107سے سابق ایم پی اے شیخ خرم شہزاد‘ این اے 108سے فرخ حبیب‘ این اے110سے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر راجہ ریاض احمدکو ٹکٹ دیا ہے۔ این اے 109کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہو پایا۔ اس حلقے سے فیض اللہ کموکا اور اسد معظم امیدوار ہیں ۔ جبکہ دونوں میں سے کوئی بھی دوسرے کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کوشش کررہی ہے کہ کسی ایک کو صوبائی حلقے میں لاکر دوسرے کو قومی اسمبلی کے حلقے میں فائنل کر دے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی ٹی آئی نے پی پی 97سے مسلم لیگ ق کے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کے صاحبزادے علی افضل ساہی کو ٹکٹ دیا ہے۔ افضل ساہی خود پی پی 98سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ پی پی 99سے مسلم لیگ ق کے سابق ٹاؤن ناظم چوہدری علی اختر ‘ پی پی100سے مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی وزیر ظہیر الدین‘ پی پی 101سے مسلم لیگ ق کے سابق ایم پی اے غلام حیدر باری‘ پی پی 102سے عادل پرویز‘ پی پی 104سے مسلم لیگ ق کے سابق ایم پی اے شاہد خلیل نور‘ پی پی 105سے پیراشوٹ کے ذریعے سیاست میں وارد ہونیوالے صنعتکار ممتاز احمد‘پی پی 106سے دل نواز چیمہ‘ پی پی 108سے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خاں‘ پی پی 109سے ندیم آفتاب سندھو‘ پی پی 110سے مسلم لیگ ق کے سابق رہنما خیال احمد کاسترو‘ پی پی 111سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے ریاض شاہد کے صاحبزادے شکیل شاہد‘ پی پی 112سے پی ٹی آئی میں نئے آنیوالی کاروباری شخصیت عدنان انور رحمانی‘ پی پی 114سے پی ٹی آئی کے پرانے کارکن لطیف نذر‘ پی پی 116سے پی ٹی آئی کے پرانے کارکن محبوب عالم سندھو اور پی پی 117سے پی ٹی آئی کے پرانے کارکن ڈاکٹر حسن مسعود کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی پی 103‘ پی پی 107‘ پی پی 113‘ پی پی 115سے ابھی ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Related posts