پی پی 115 کی سیٹ پیپلز پارٹی کی ہے:نجف ضیاء وڑائچ


فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو مضبوط بنانے کی خاطر ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے نتیجہ میں شہادت کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کرپشن و بدعنوانی کے سنگین الزامات کی زد میں ہیں جبکہ یہودی لابی کے ایجنڈا پر کام کرتے ہوئے ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کرنے والا عمران خاں بھی آج اپنی سابقہ اہلیہ کے سنگین ترین زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسے الزامات پر یقین نہیں رکھتی مگر الزامات کے پیچھے کوئی نہ کوئی تو کہانی پوشیدہ ہوتی ہی ہے۔ دونوں سیاسی جماعتیں عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے اقتدار کی خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اگر حلقہ پی پی 115میں مجھ پر اعتماد کیا تو میں انشاء اللہ فیصل آباد کے اہم ترین حلقہ کی یہ سیٹ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے جبڑوں سے کھینچ کر لے آؤنگا اور اس حلقہ میں آئندہ الیکشن کے بعد ترقی اور خوشحالی کا دور ہو گا جبکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کے نتیجہ میں کسی جیالے کو وزیراعلیٰ پنجاب بناتے ہوئے حیران کر دیگی۔

Related posts