پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی‘ ندیم آفتاب سندھو


فیصل آباد (نیوزلائن) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھونے کہا ہے کہ اہل ایمان اور پاکستان کی عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں لیکن افسوس بڑھتی ہوئی بے رحم مہنگائی نے عام آدمی کے اوسان خطا کرکے رکھ دئیے ہیں ملک بھر سے ٹیکسوں کے نام پر غریب عوام کی جیبوں سے نکالا گیا پیسہ صرف لاہور پر خرچ کرنا پسماندہ علاقوں کے ساتھ صریح زیادتی ہے۔ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں حکومت بنا کر پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی اور تعلیم صحت و روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور تعلیم صحت و روزگار کی فراہمی جیسے مسائل حل کرنے کیلئے جن انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے وہ صرف عمران خان اور ان کی ٹیم ہی کر سکتی ہے اس لئے عوام 25 جولائی کو جوق در جوق گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ کاسٹ کریں اور بلے پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں۔ پی ٹی آئی بہترین امیدواروں کے ساتھ الیکشن 2018 کے میدان میں اتر رہی ہے اور ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائیں گے لوٹ مار کرکے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے سیاستدان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور انہیں سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔

Related posts