پولیس افسران کو سائل بن کر تھانوں کو چیک کرنے کی ہدائت


 

فیصل آباد(نیوزلائن)چوکی تھانوں میں پولیس کا روئیہ جانچنے اور تھانوں میں پولیس اہلکاروں کی انسپکشن کیلئے پولیس افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ سائل بن کر تھانوں میں جائیں۔ تھانوں میں سائل بن کر اپنی شکایات کیلئے جائیں۔ تھانوں میں مقدمات کی تفتیش کیلئے عام سائلوں کیساتھ جا کر بیٹھیں اور خفیہ طور پر چوکی تھانوں کے معاملات کی انسپکشن کریں۔ نیوزلائن کے مطابق آئی پنجاب کلیم امام نے ڈی آئی جی ‘ ایس پی اور ڈی ایس پی سطح کے افسران کو ہدائت کی ہے کہ چوکی تھانوں کے معاملات کی جانچ کیلئے خفیہ اقدامات کریں۔ تھانوں میں پبلک ڈیلنگ کا جائزہ عام شہری بن کر لیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیساتھ تھانوں میں عوام کیساتھ برتاؤ کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ عوام کیساتھ برتاؤ بہتر نہ رکھنے والے تھانیدار اور اہلکار کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں محکمہ میں رہنے کا کوئی نہیں ہے۔ صوبائی پولیس سربراہ نے افسران کو ہدائت کی ہے کہ ٹیلی فونک رابطے کرکے تھانوں میں تعینات عملہ کا روئیہ چیک کیا جائے۔ تھانوں میں عام سائل بن کر جائیں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیں۔ انکوائریوں اور تفتیش میں عام سائلوں کیساتھ بیٹھ کر معاملات کا جائزہ لیں اور پولیس اہلکاروں کا عوام کیساتھ روئیہ جانچتے رہیں۔

Related posts