انتخابی مہم کے دوران گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا‘آر پی او


فیصل آباد(نیوزلائن)آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم یا پولنگ کے روز کسی قسم کی غنڈہ گردی یا بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی۔اگر کسی نے فائرنگ کی تو گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا۔پولیس کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد پولیس کے ’’پسندیدہ ‘‘صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کسی سیاسی جماعت کو پولیس کی طرف سے حمائت نہیں ملے گی ۔پولیس مکمل طور پر غیرجانبدار رہ کر اپنا کام کرے گی۔ پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقادپولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو پوری دیانتداری سے ادا کرینگے۔غلام محمد ڈوگر نے پولیس کے پسندیدہ صحافیوں کو کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس انکے ساتھ تعاون کرے گی۔ الیکشن ڈیوٹی نبھانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔ اگر انہیں کوئی مسئلہ ہوگا تو پولیس ہر وقت ان کیلئے حاضر ہوگی۔

Related posts