رورل ہیلتھ سنٹرزکو دو کروڑ کی 13 الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم


فیصل آباد (نیوزلائن) محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے زیر اہتمام نوزائیدہ بچوں کی صحت کے مربوط پروگرام کے تحت ضلع میں ’’ماں اور بچہ ‘‘کو علاج معالجہ کی معیاری اور تیز رفتار طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر کی سطح پر زچہ بچہ سنٹرز کو پہلے مرحلے میں دو کروڑ روپے مالیت کی 13 کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کی گئی ہیں ۔ یہ مشینیں ایک تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنرسید احمدفواد نے زچہ بچہ سنٹرز کی انتظامیہ کے حوالے کیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ظفر عباس ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ریاض چدھڑ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فسٹیلیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر نوازش گورایہ ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ آصف شہزاد‘ ڈاکٹر بلال احمد‘ ڈاکٹر عطاء اورمحکمہ صحت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے مرکز صحت اور ہسپتالوں میں زچہ بچہ کوعلاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related posts