انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر فیصل آباد طلب


فیصل آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کو طلب کر لیا ہے۔ رزاق ملک کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کا کہا گیا ہے ۔میئر رزاق ملک کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ رزاق ملک کے علاوہ سابق ایم این اے عاصم نذیر سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم ‘ پی ٹی آئی کے این اے 102سے امیدوار نواب شیر وسیر‘ پی پی 97سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی اور یوسی چیئرمین سلیم انصاری ‘ شاہد ریاض‘ افضل ڈوگر ‘ عتیق الرحمن ‘ عاصم ڈوگر ‘ سکندر حیات ‘ وائس چیئرمین یاسین انصاری ‘ متعدد سرکاری ملازمین سمیت 34افراد کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ان تمام 34افراد کو اپنی شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ انہیں انتخابی خلاف ورزیوں بارے آگاہ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تحریری جواب دینے کی ہدائت کی گئی ہے۔میئر فیصل آباد رزاق ملک کے علاوہ پی ٹی آئی کے امیدوار نواب شیر وسیر کو بھی خود پیش ہو کر اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کا کہا گیا ہے۔

Related posts