چند ہفتوں بعد ملک میں تبدیلی کی آندھی چلے گی : فیض کموکا


فیصل آباد(نیوزلائن) تحریک انصاف این اے 109کے امیدوار فیض اللہ کموکا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ سیاسی وانتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتوں کے بعد پاکستان میں تبدیلی کی آندھی چلے گی اور تمام کرپٹ مافیا کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔عمران خان اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو جدید اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔ این اے 109حلقہ میں ن لیگی رہنماؤں نے عوام سے مینڈیٹ تو حاصل کیا لیکن عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ ہی ہوا ہے۔اس موقع پر انہوں نے سیاسی کارکنوں سے اپیل کی کہ پچیس جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ پی ٹی آئی رہنما شہزاد امیر علی اعوان نے کہا کہ فیض اللہ کموکا کی جیت نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ورکرز پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔

Related posts