فیصل آباد کی سڑکوں پر سال بھر میں ڈیڑھ لاکھ نئے موٹر سائیکل آگئے


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب نئے موٹر سائیکل سڑکوں پر آگئے۔ صرف موٹر سائیکل ہی نہیں بہت بڑی تعداد میں کاریں‘ رکشہ ‘ ٹریکٹر‘ ویگنیں بھی فیصل آباد کے عوام نے نئے خریدے اور سڑکوں پر دوڑانے کیلئے لے آئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق مالی سال 2017-18کے دوران فیصل آباد میں بہت بڑی تعداد میں نئی گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں خریدی گئیں۔ پنجاب حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق صرف فیصل آباد میں مالی سال 2017-18کے دوران ایک لاکھ 297نئے موٹر سائیکل خریدے گئے۔ ایک ہزار 329کاریں‘ ایک ہزار 40رکشے ‘ 307ٹریکٹر‘ 15ویگنیں بھی اس سال عوام نے خریدے اور سڑکوں پر دوڑانے لگے۔ اتنی بڑی تعداد میں موٹر وہیکل خریدنے کی مثال لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے کسی شہر میں نہیں ملتی۔

Related posts