عمران خان کے جلسے میں طوطے کا نشان لیکر جاؤنگا:طوطا پہلوان


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 111سے آزاد امیدوار نجم الحسن طوطا پہلوان کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے۔ چوہدری سرور کو الیکشن نہ لڑنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ آزاد حیثیت سے ہر قیمت پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر شیخ سلمان عارف، کامران گیلانی و دیگر رہنما ؤں کے ہمران پریس کانفرنس سے خطاب رتے ہوئے طوطا پہلوان نے کہا کہ چوہدری سرور سے ملاقات ضرور ہوئی تھی لیکن انتخابی عمل سے دستبرداری کی خبر صداقت پر مبنی نہیں ہے ۔ ہمارا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے۔عمران خان نے ہمیشہ حق پر لڑنے کا سبق دیا ہے۔ مگر چند ماہ قبل پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو ٹکٹ دیکر ورکرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ عمران خان کے فیصل آباد کے جلسے میں احتجاج کرتے ہوئے شامل ہوں گے اور اپنا انتخابی نشان طوطا ساتھ لے کر جائیں گے۔ شیخ سلمان عارف نے کہا کہ 15روز تک مذاکرات کیلئے کوئی بھی لیڈر ہمارے پاس نہ آیا۔ طوطا پہلوان کی طرف سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کے بعد چوہدری سرور کو کارکنان یاد آ گئے ہیں۔ عمران خان کے فیصل آباد میں ہونیوالے جلسہ میں بھی احتجاج کریں گے۔ راجہ ریاض کو الیکشن میں ہر سطح پر سپورٹ کریں گے۔ عمران خان کے جلسہ میں احتجاجی ریلی میں انتخابی نشان طوطا لیکر جائیں گے۔

Related posts