کمشنر فیصل آباد آصف اقبال کو مئیر کے اختیارات تفویض


ٰٖفیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر فیصل آباد آصف اقبال کو مئیر اور ڈپٹی کمشنر احمد فواد کو چیئرمین ضلع کونسل کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں۔میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر متعلقہ اے سی کو بنایا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے پیش نظر تمام بلدیاتی اداروں کے سیاسی سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ان اداروں کے معاملات کو چلانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ایڈمنسٹریٹر مقرر کرکے ان کو اختیارات سونپ دئیے ہیں۔ صوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کمشنر کو مئیر بنایا گیا ہے۔ تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں میونسپل کمیٹی یا میونسپل کارپوریشن کاسربراہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو بنایا گیا ہے۔ تمام اضلاع میں ڈی سی کو چیئرمین ضلع کونسل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔میونسپل کمیٹی کا سربراہ متعلقہ علاقے کا اے سی بنا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں کمشنر آصف قبال کو میونسپل کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹربنایا ہے اور ڈپٹی کمشنر احمد فواد کو چیئرمین ضلع کونسل کے اختیارات سونپے گئے ہیں۔

Related posts