پنجاب میں انسپکٹرز کو من پسند تعیناتی کا مشروط موقع دیدیاگیا


فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے پولیس انسپکٹرز کو من پسند جگہ پرتعیناتی کا موقع فراہم کردیا۔ انسپکٹرز کو تین آپشن دینے کی ہدائت کی گئی ہے۔ ان کے آپشن کے مطابق تعیناتی کیلئے اعلیٰ پولیس افسران سے بھی رائے لی جائے گی۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس میں تبادلوں کے لئے انسپکٹر سے تین تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔ پنجاب بھر میں تعینات انسپکٹرز 18 اگست تک پرفارمہ مکمل کرکے متعلقہ ضلعی سربراہان کو جمع کروائیں گے۔ضلعی سربراہان کے سفارشی نوٹ کے بعد انسپکٹرز کی ٹرانسفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تبادلے کے بعد مذکورہ انسپکٹر اپنی رینج میں رپورٹ کرے گا اور اس کی تقرری کا فیصلہ نئی رینج کا ڈی پی او یا سی پی او کر سکے گا۔ پرفارمے پولیس لائنز کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ جن میں انسپکٹر کو ترجیحی بنیاد پر تبادلے کا آپشن اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ جس میں انسپکٹر کی طرف سے بنائی گئی ترجیحی فہرست پر متعلقہ ڈی پی او اپنے ریماکس دے گا۔ یہ پرفارمہ پھر آر پی او کو بھجوا دیا جائے گا۔ آر پی او اس تبادلے کی حتمی منظوری کے بعد پر فارمہ کو آئی جی پنجاب آفس بھجوائے گا تاکہ انسپکٹرکی تجویز پر عمل درآمد ہو سکے۔

Related posts