پی ٹی آئی رہنما کے چن ون گروپ کا اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ


فیصل آباد(ندیم جاوید)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق اور ان کی فیملی کے ملکیتی چن ون گروپ کا اربوں روپے کا سامنے آیا ہے۔ چن ون لگژری اپارٹمنٹس ایند ہومز منصوبہ کے نام پر فیصل آباد‘ لاہور ‘ اسلام آباد میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شہریوں کو رقوم واپس کیں نہ اپارٹمنٹس دئیے۔ نیوزلائن کے مطابق معروف ٹیکسٹائل گروپ چناب لمیٹڈ نے کچھ عرصہ قبل گارمنٹس مصنوعات اپنے نام سے رجسٹرڈ کروا کر فروخت کرنے کیلئے چن ون کے نام سے ایک کمپنی اور اس کا ٹریڈ مارک منظور کروایا تھا۔ چند سال قبل چن ون گروپ نے پراپرٹی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور اپنی سابقہ ساکھ کو ہی استعمال کرنے کیلئے چن ون گروپ کا نام اور اس کا ٹریڈ مارک پراپرٹی کے میدان میں بھی استعمال کرنے لگا۔ چن ون گروپ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ این اے 112سے شکست خوردہ امیدوار چوہدری اشفاق‘ ان کے بھائی میاں محمد لطیف‘ میاں نعیم ‘ میاں جاوید اور ان کے صاحبزادوں کاشف اشفاق‘عمیر ‘ مسلم لیگ ق کے سابق سابق ایم این اے فرحان لطیف‘ و دیگر کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔ پراپرٹی کے میدان میں کودے تو’’ کولہا‘‘کے نام سے پراجیکٹ متعارف کرایا۔ اس پراجیکٹ اور چن ون پراپرٹی گروپ میں معروف آرکیٹک شاہنواز بھی ان کے ساتھ پارٹنر بتائے جاتے ہیں۔ایک وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چن ون لگژری اپارٹمنٹس اینڈ ہومز کے نام سے چن ون گروپ کے پراجیکٹ کے نام ان افراد نے اربوں روپے کی لوٹ مار کی اور شہریوں کیساتھ فراڈ کرکے غائب ہوگئے۔ پراجیکٹ ٹھپ کردیا۔ فیصل آباد‘ لاہور‘ اسلام آباد میں یہ پراجیکٹ لانچ کیا گیا ۔ لاہور اور اسلام آباد میں ایک انچ زمین خریدے اور کسی ادارے سے منظوری لئے بغیر شہریوں سے اربوں روپے اکٹھے کرنے کے یہ افراد غائب ہوگئے۔ اور پراجیکٹ شروع ہی نہ کیا۔ شہریوں کے مطالبے کے باوجود ان لوگوں نے اپارٹمنٹس فراہم نہیں کئے۔ جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کیلئے زمین تک نہیں خریدی۔ سینکڑوں افراد ان کی اس دھوکہ دہی اور فراڈ کا شکار ہوکر اربوں روپے لٹا چکے ہیں اور بڑے نام والے یہ فراڈئیے اپنے سیاسی اثرورسوخ کو استعمال کرکے کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔

Related posts