الیکشن نہیں سلیکشن تھی، مجھے ٹارگٹ کر کے ہرایا: عابد شیر علی


فیصل آباد (نیوزلائن) سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھی ،مجھے ٹارگٹ کرکے ہرایاگیا ہے ہم اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں اب تک جتنے بیگز کھولے گئے تھے ان تمام میں میرے ووٹوں کی اکثریت تھی گنتی کے دوران میرے ووٹ بڑھنا شروع ہوئے تو گنتی روک دی گئی پریذائیڈنگ افسران نے میرے جانے پر فہرستیں درست کرنا شروع کیں جبکہ حالات یہ تھے کہ ہمارے حلقوں کو ٹارگٹ کرکے پولنگ ایجنٹس کو ڈرایا دھمکایا گیا اور ایجنٹس کو لسٹیں بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جس پر کسی صورت خاموش نہیں رہوں گا ۔حلقہ کے عوام کو انکا حق دلا کر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی طاقت میرے ساتھ ہے اور عوام کے ووٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر بھرپور احتجاج کرینگے اور آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس میں دھاندلی کے تمام حقائق بتاؤں گا۔

Related posts