کھرڑیانوالہ کے رکشہ ڈرائیور بھتہ مافیا کیخلاف سراپا احتجاج


فیصل آباد(نیوزلائن) کھرڑیانوالہ کے رکشہ ڈرائیوربھتہ مافیاکے خلاف سراپااحتجاج بن گئے ۔سی پی اوفیصل آبادکے روبروپیش ہونے والے ذوالفقار،عابدشہزاد،حیدرعلی،یاسراقبال اورمحمدسعیدکی طرف سے الزام عائد کیاگیا کہ خودکوحلقہ ایم پی اے کا ’’کارخاص‘‘ قراردینے والے وقارملک اوراس کے درجن بھرساتھیوں نے کھرڑیانوالہ سے اڈاجوہل کے مابین چلنے والے موٹرسائیکل رکشاوں سے 30روپے فی پھیراکے حساب سے بھتہ کی وصولی کاسلسلہ شروع کررکھاہے ۔ ادائیگی سے انکارپر رکشہ ڈرائیوروں کوبے عزت کرنے کے علاوہ تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے ۔متاثرین کی طرف سے بھتہ وصولی میں ملوث عناصرکے خلاف موثرکارروائی کامطالبہ کیاگیاجس پر سی پی اوفیصل آباداشفاق احمدخاں کی طرف سے ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ کوصورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف موثرایکشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔