فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کردئیے


فیصل آباد(نیوزلائن) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ کے میونسپل کارپوریشنز‘ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کیلئے پی ایف سی ماہانہ شیئر کی مد میں 2ارب 73کروڑ 74لاکھ 96ہزار کی رقم جاری کردی میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کیلئے سات کروڑ 93لاکھ ضلع کونسل فیصل آباد کیلئے چار کروڑ 23لاکھ‘ضلع کونسل جھنگ کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ‘ضلع کونسل چنیوٹ کیلئے 93لاکھ 84ہزار‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے ایک کروڑ 85لاکھ‘میونسپل کمیٹی سمندری کیلئے ایک کروڑ 27لاکھ ‘جڑانوالہ ایک کروڑ 41لاکھ ‘تاندلیانوالہ کیلئے 80لاکھ‘ماموں کانجن کیلئے ساٹھ لاکھ‘کھرڑیانوالہ کیلئے 56لاکھ‘چک جھمرہ کیلئے 56لاکھ‘ڈجکوٹ کیلئے 51لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔

Related posts