سرکاری واجبات کے وصولی اہداف میں کمی نہیں ہونی چاہئے‘ کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے محکمہ مال کے ریونیو افسران کوہدایت کی ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں اور مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔محکمہ مال کے امور کاجائزہ لینے کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ایڈیشنل کمشنر کوآڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد شاہد،اسسٹنٹ کمشنر ریونیورؤف اعوان،جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمدعمران،سب رجسٹرارنازیہ موہل اوردیگر افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کاجائزہ لیا اور کہا کہ ریکوری نہ کرانے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو فعال رکھیں اور زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے بقیہ کام کوتیزرفتاری سے مکمل کریں۔اس ضمن میں پیش آمدہ مسائل کو مضبوط حکمت عملی کے تحت دور کیا جائے۔انہوں نے ریونیو ریکارڈ کے تمام معاملات کوشفاف اوردرست رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجسٹریشن برانچ کی اصلاح کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نچلی سطح پر ریونیوسٹاف کی کارکردگی پر گہری نظررکھی جائے۔

Related posts

Leave a Comment