ایف یو جے کی احمد نورانی پر حملے‘ ایکسپریس سے چھانٹیوں کی مذمت


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے اور ڈیلی ایکسپریس سے چھانٹیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایف یو جے کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر ایف یو جے ندیم جاوید کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کی ممبر شپ لسٹ فائنل کرکے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ممبر شپ و سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا اور تمام ناموں کا جائزہ لینے کے بعد ممبرشپ فائنل کرنے اور جنرل سیکرٹری کو لسٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدیدمذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کو متحرک کیا جائے۔ایک دوسری قرارداد کے ذریعے ایف یو جے نے روزنامہ ایکسپریس سے چھانٹیوں کی شدید مذمت کی گئی اور روزنامہ ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر سلطان لاکھانی سے مطالبہ کیا گیا کہ فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں روزنامہ ایکسپریس سے کارکنوں کی چھانٹیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

Related posts

Leave a Comment