دھند اندھا دھند‘ فیصل آباد میں زندگی جامد‘ موٹروے ، ائیر پورٹ بند


فیصل آباد(نیوزلائن)شدید دھند کے باعث فیصل آباد میں سماجی زندگی جام ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک طرف موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے تو فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و روانگی کا سلسلہ بھی بند ہے۔ حد نگاہ 15میٹر ہے اور ٹریفک حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ حد نگاہ 15میٹر ہے اس سے زیادہ کچھ دکھا ئی نہیں دے پا رہا۔ شاہراہوں پر صفر کرنا ناممکن حد تک مشکل ہو چکا ہے۔ حادثات کے احتمال کے پیش نظر ایم تھری‘ ایم ٹو اور ایم فور موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد ائیر پورٹ پر تین دن سے کوئی پرواز بروقت آنے جانے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں پروازوں کا سلسلہ بالکل ہی بند ہے۔شدید دھند کے باعث ایک درجن سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے ۔شدید دھند نے محکمہ تعلیم کو بھی سکولوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور سکول آٹھ یا ساڑھے آٹھ کی بجائے اب 9بجے لگیں گے۔شدید دھند کے سماجی زندگی پر اثرات ڈالے ہیں ۔ لوگ گھروں میں بند ہوئے پڑے ہیں اور سماجی معاملات میں ان کی شمولیت صفر ہے۔بازاروں میں رش نام کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہوئیں تو دھند کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

Related posts

Leave a Comment