تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے داخلہ کا شیڈول جاری کرکر دیا


فیصل آباد (نیوزلائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک امتحانات2018ء کیلئے داخلہ فارم و داخلہ فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔سیکرٹری و کنٹرولر امتحانات خرم شہزاد قریشی کے مطابق یہ امتحان یکم مارچ 2018ء سے شروع ہو گا۔ جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم م13 نومبر سے 15 دسمبر 2017 تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ22 دسمبر تک جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ29 دسمبر تک جمع ہونگے ۔ سائنس گروپ میں بطور پرائیویٹ امتحان دینے والے کلاس نہم کے طلباء وطالبات کی سنگل داخلہ فیس1145/- روپے اور ریگولرطلباء وطالبات کی فیس800/- روپے ہے ‘پارٹ ٹو کلاس دہم میں پرائیویٹ طلباء وطالبات کی سنگل فیس 1745/- روپے اور ریگولر طلباء وطالبات کی 1695/- روپے ہے جبکہ کمپوزٹ پرائیویٹ و ریگولر طلباء وطالبات دونوں کی سنگل فیس 2345/- روپے ہے ۔ اسی طرح آرٹس گروپ میں بطور پرائیویٹ امتحان دینے والے کلاس نہم کے طلباء وطالبات کی سنگل داخلہ فیس 1095/- روپے اور ریگولر کی 750/- روپے ہے‘ کلاس دہم کے پرائیویٹ طلباء وطالبات کی داخلہ فیس 1695/- روپے اور ریگولر طلباء وطالبات کی 645/- روپے ہے جبکہ کمپوزٹ پرائیویٹ و ریگولر طلباء وطالبات دونوں کی سنگل فیس 2245/- روپے ہے۔سیکرٹری بورڈ نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ اداروں کے ریگولر امیدواران سنگل فیس سے مستثنیٰ ہیں جبکہ پارٹ سیکنڈ (کلاس دہم) کے امیدوار 395/- روپے پروسیسنگ فیس اور 600/- روپے اجرائے سند فیس جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ جبکہ بطور پرائیویٹ پہلی مرتبہ امتحان میں شامل ہونے امیدواران داخلہ فیس کے ساتھ مبلغ 1000/- روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment