ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ: چینی کمپنی کے جنرل مینجرکا دورہ فیصل آباد



فیصل آباد(نیوزلائن)ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پر کام کرنی والی چینی کمپنی کے جنرل مینجر مسٹر لیو فوچوان اور مسٹروانگ چنگ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ایم ڈٰ واسا فقیر محمد سے ملاقات کی۔ایم ڈی فقیر محمد‘ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عدنان نثار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل روحان جاویدنے چینی کمپنی کے نمائندوں کو واسا کی کارکردگی ‘ شہر میں پانی کی ضروریات اور فراہمی‘ سیوریج کی صورتحال ‘ شہریوں کو سیوریج کی سہولیات کی فراہمی ‘ سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سرفیس واٹر اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلقہ واسا پراجیکٹس کے لیئے غیر ملکی انوسٹمنٹ کی بہت گنجائش موجود ہے،گزشتہ چند سالوں میں دو بڑے میگا پراجیکٹس مکمل ہونے کے باوجود فیصل آباد شہر کو 50ملین گیلن روزانہ کی کمی کا سامنا ہے ۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے جو کہ 3.20ملین نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے جن کو فراہمی آب اور استعمال شدہ پانی کی نکاسی کی زمہ داری واسا کی ہے موجودہ آبادی کے تقریبا 60%حصہ کو فراہمی آب اور 72%حصہ کو نکاسی آب کی خدمات فراہم کر رہا ہے ، واسا واٹر سپلائی کے کئی میگا پراجیکٹس ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے مکمل کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود شہر کو 50ملین گیلن صاف پانی کی کمی کا سامنا ہے، اسی طرح سے واسا شہر میں روزانہ استعمال ہونے والے350ملین گیلن پانی کو ملٹیپل پمپنگ کے بعد پہاڑنگ ڈرین اور مدھوانہ ڈرین میں ڈالتا ہے،اس ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کے لیئے شہر میں بہت سکوپ موجود ہے تاکہ اس طرح کے منصوبوں کی تکمیل سے بھاری مقدار میں استعمال شدہ ویسٹ واٹر کو ضائع ہونے سے بچا کر ٹریٹمنٹ کے بعد دوبارہ کاشتکاری مقاصد کے لیئے استعمال کیا جا سکے اور پانی کی کوالٹی کے مسائل، ماحولیاتی اور صنعتی آلودگی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا مل سکے گا۔

Related posts

Leave a Comment