کمشنر کی انٹی کرپشن آفس کی انسپکشن‘ریکارڈ کا معائینہ‘ بریفنگ


فیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے انٹی کرپشن آفس کی انسپکشن کی۔ کمشنر نے انسداد رشوت ستانی محکمے کے معاملات کا جائزہ لیا‘ ریکارڈ کا معائینہ کیا۔ مقدمات اور انکوائریوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے ادارے کی سال بھر کی کارکردگی اور مقدمات و انکوائریوں کی طریقہ کار‘ انٹی کرپشن ریجن کے انتظامی ڈھانچے اور دستیاب وسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران کمشنر نے انٹی کرپشن افسران کو ہدائت کی کہ اپنی سروسز کے معیار کو بہتر بنائیں۔ عوامی شکایات کے تدارک کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھائیں۔سرکاری محکموں میں کرپشن کی سختی سے روک تھام کیلئے متحرک کردار ادا کیا جائے ۔کرپٹ ملازمین کے خلاف شفاف انداز میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کاذمہ داری سے استعمال ناگزیر ہے ۔کوئی افسر اختیارات سے ہرگز تجاوز نہ کرے اور رشوت ستانی کے خلاف شہریوں میں شعور اجاگر کرنے،کرپٹ ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے طریقہ کارروائی کے بارے میں آگاہی کے لئے سیمینارز،تقریری مقابلے اور دیگر آگہی پروگرامزکاانعقاد کیا جائے

Related posts

Leave a Comment