خواتین پولیس اہلکاروں کو بم ڈسپوزل ٹریننگ کروانے کا فیصلہ


فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب پولیس کی لیڈیز اہلکاروں کو بم ڈسپوزل کی خصوصی تربیت کروانے اور ہنگامی حالات میں بم ڈسپوزل کی ڈیوٹی ہی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے منتخب خواتین اہلکاروں کو لاہور ٹریننگ سنٹر میں تین ہفتے کی ٹریننگ دی جائے گا۔ ٹریننگ کیلئے تمام اضلاع سے نوجوان‘ ایکٹو اورتعلیم یافتہ خواتین اہلکارچنی جا رہی ہیں۔ ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا تاہم اس کیلئے تمام اضلاع سے نام مانگ لئے گئے ہیں اور منتخب اہلکاروں کو ٹریننگ کیلئے بھجوائے جانے بارے اطلا ع دینے کی ہدائت بھی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خواتین اہلکاروں کو بم ڈسپوزکرنے ‘ بم کی اطلاع پر موقع کو کلیئر کروانے‘ خودکش حملہ آور کو ڈیل کرنے‘ خفیہ مقامات پر لگائے گئے بموں کی تلاش سمیت اسی نوعیت کی دیگر تربیت دی جائے گی

Related posts

Leave a Comment