آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے‘ انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ


فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے ’’ڈاؤن ٹاؤن‘‘ لائلپور(آٹھ بازاروں) کی بیوٹیفکیشن کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر وہیکل فری بنایا جائے گااور انڈر گراؤنڈ پارکنگ کرکے آٹھ بازاروں کو درپیش پارکنگ کا مسئلہ بھی ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور ڈاؤن ٹاؤن کو سٹیٹ آف دی آرٹ خوبصورت بنانے کا ماسٹر پلان تیار کیا یا ہے اور اسے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھجوادیا گیاہے۔منصوبے کے مطابق آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر وہیکل فری بنایا جائے گا۔ آٹھ بازارں میں خریداری اوقات کے دوران کسی کو وہیکل لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی ہر قسم کی سرکاری‘ پرائیویٹ اور وی آئی پی وہیکل کیلئے ہو گی۔ گھنٹہ گھر کے ارد گرد کے چار بڑے بازاروں(کچہری بازار‘ کارخانہ بازار‘ جھنگ بازار‘ امیں پور بازار) میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنائی جائے گی۔ بازاروں کے شروع میں ہی وہیکل کو انڈر گراؤنڈ جانے کا راستہ دیا جائے گا ۔ چوک گھنٹہ میں انڈر گراؤنڈ ہی چاروں پارکنگ بازاروں کو آپس میں ملایا جائے گاتمام ٹریفک انڈر گراؤنڈ چلے گی اور اوپر تمام بازار وہیکل فری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے تیار کیا ہے اور ماہرین کیساتھ مشاورت کے بعد یہ منصوبہ منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد اس منصوبے کی لاگت اور دیگر عوامل کے حوالے سے پلاننگ کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment