فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین انتقال کر گئے



فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور روزنامہ دنیا کے ایڈیٹر غلام محی الدین گزشتہ روز انتقال کر گئے۔وہ کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کروایا گیا مگر ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور جان کی بازی ہار گئے۔ان کی نماز جنازہ میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال‘ رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان ‘ ارکان صوبائی اسمبلی شیخ خرم شہزاد اور فقیر حسین ڈوگر‘سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد خاں‘ سابق ٹاؤن ناظم لائلپور ٹاؤن رانا زاہد محمود‘ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ‘ سابق سنیئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد‘ انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا‘ سابق ایم این اے اعجاز ورک‘ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر ندیم جاوید‘ سابق صدر فیصل آباد پریس کلب شمس الاسلام ناز‘ اعجاز انصاری‘شاہد علی‘سابق صدر ایف یو جے اجمل ملک‘ ساتھی صحافیوں‘ روزنامہ دنیا کی ٹیم اور مختلف شعبہ زندگی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومین کو علامہ اقبال کالونی والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم آج 13نومبر بروز سوموارصبح 9بجے نیم والی گلی گجر بستی عیدگاہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کا شمار فیصل آباد کے سنیئر صحافیوں میں ہوتا تھا۔وہ 25سال سے صحافت سے وابستہ تھے۔ چار مرتبہ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر‘ دو مرتبہ فنانس سیکرٹری رہے۔ مرحوم روزنامہ غریب‘ روزنامہ شیلٹر‘ ڈیلی ڈان‘ روزنامہ ایکسپریس‘ ایکسپریس نیوز سے بھی منسلک رہے ۔ آج کل دنیا ٹی وی کے بیورو چیف اور روزنامہ دنیا کے ایڈیٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment