پبلک پارکس کو ماڈل‘غیرقانونی انتخابی تشہیرختم کی جائے:ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے کہا ہے کہ شہر کے مرکزی پبلک پارکس کو تزئین وترقی کے اعتبار سے ماڈل بنایا جائے جبکہ دیگر پارکس میں بھی سیروتفریح کے حوالے سے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو نی چاہیں۔انہوں نے یہ بات پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) کے آفس میں ایک بریفنگ کے دوران کہی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد آصف چوہدری نے ڈپٹی کمشنر کو پی ایچ اے کے انتظامی ڈھانچے اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈائریکٹرز پی ایچ اے عبداللہ…

Read More

ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ‘ میسر سہولیات کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزلائن)چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی متعدد بیماریوں کے معیاری علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں سرجری کاآغاز بھی ہوگیا ہے جس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سروسزفراہم کی جارہی ہیں جبکہ بچوں کے معدے کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے انڈوسکوپی کی سہولت بھی عنقریب شروع ہوجائے گی۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو میڈیکل سروسز کا معیار بلند رکھنے کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ…

Read More

لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ضلع بھر کی یونین کونسلز میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سکیموں کی مقررہ مدت کے اندرتکمیل کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمدنوید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع کی یونین کونسلز میں 92کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈزسے گلیوں کی پختگی ونالیوں کی تعمیر اور پارکوں…

Read More

چلڈرن ہسپتال: ڈپٹی کمشنر کی خواہشات کاخزانے کو 21کروڑ کا جھٹکا

فیصل آباد(نیوزلائن)چلڈرن ہسپتال فیصل آبادمیں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں بارے ڈپٹی کمشنر کی شاہانہ خواہشات پنجاب کے خزانے کو اکیس کروڑ روپے میں پڑیں۔ڈپٹی کمشنر نے دروازے‘ کھڑکیاں اپنی پسند کی لگوانے اور دیگر اسی نوعیت کی معمولی تبدیلیوں پر ہی ساڑھے چھے کروڑ کی رقم اضافی خرچ کروا دی۔ وزیر اعلیٰ کے افتتاح کے بعدشہباز شریف کے افتتاح پر لگے دروازے کھڑکیاں اکھاڑوا کر ڈی سی سلمان غنی نے اپنی پسند سے نئے دروازے کھڑکیاں اور پودے لگوائے۔پہلے سے کئے گئے کاموں کو اکھاڑ کر نئی تعمیرات کروائی گئیں اور…

Read More

جنرل ہسپتال حسیب شہید مارچ میں کام شروع کردیگا‘ سلمان غنی

فیصل آباد (نیوزلائن)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری سے ایک ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر 260 بستروں پر مشتمل پانچ منزلہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی نئے سال کے پہلے تین ماہ میں شعبہ بیرونی مریضاں کی میڈیکل سروسز کے لئے فنکشنل ہوجائے گا ۔اس سلسلے میں تعمیراتی و انتظامی کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کی عمارت کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے موقع کا دورہ کیا ۔…

Read More

ملک کو لوٹنے والے گھوسٹ اخبارات میں فیصل آباد کا پہلانمبر

فیصل آباد(نیوزلائن) گھوسٹ اخبارات کے حوالے سے پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد پہلے نمبر ہے جہاں ساڑھے پانچ سو سے زائد اخبارات کے ڈیکلریشن ہیں مگر چھپ کر مارکیٹ میں 15سے20ہی آتے ہیں۔ اور جو مارکیٹ میں آتے ہیں وہ بھی گھوسٹ کی لسٹ سے خارج نہیں ہو پاتے۔ 40سے 50ہزار تک کا سرکولیشن سرٹیفکیٹ رکھنے والے اخبارات چھپتے ایک ہزار بھی نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے کم و بیش تمام اخبارات گھوسٹ کی لسٹ میں شامل کئے جا رہے ہیں ۔ یہاں سے شائع…

Read More

جعلی ادویات کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف مقدمات کرانے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی ادویات کی تشہیر کرنیوالے اخبارات‘ ٹی وی چینل‘ اور کیبل آپریٹرز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ یہ حکم ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کے دوران جاری کیا۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹر ‘ نیم حکیم اور جعلی ادویات بنانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔اسی طرح ان کی تشہیر کرنا ‘ ان کے اشتہارات لگانابھی غیرقانونی ہے۔ قوانین سے کھلواڑ کرنیوالے اخبارات ‘ ان کے نمائندوں‘ کیبل آپریٹرزاور ٹی وی چینلز…

Read More

انسداد پولیو تین روزہ مہم کاآغاز‘ 13لاکھ بچے ٹارگٹ مقرر

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں انسداد پولیوتین روزہ مہم کا آغاز کردیا گیاہے ۔ افتتاحی تقریب یونین کونسل 230ریلوے کالونی میں منعقد ہوئی ۔ وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری‘ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اوررکن قومی اسمبلی خالدہ منصور نے ریلوے کالونی کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انسداد پولیو مہم 20سے 22نومبرتک جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 21ہزار 46بچوں کو پولیو ویکسین اوروٹامن اے کی خوراک دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس…

Read More

فیصل آباد کیلئے 13ارب کے 5میگا پراجیکٹ منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کیلئے 13 ارب روپے کے 5میگا پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب حکومت کے خصوصی فنڈز سے کینال روڈ پر کشمیرپل انڈر پاس ‘کینال سروس روڈ ‘ناولٹی پل انڈر پاس ‘ ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اور دو رویہ امین پور روڈ تعمیر کی جائے گی۔ منصوبوں کے ہوم ورک کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے اصغر علی ‘ ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک عارف رؤف ‘ ایکسئین…

Read More

کرپشن‘بدانتظامی: ڈپٹی کمشنر کا دوبارہ جنرل ہسپتال کا اچانک دورہ

فیصل آباد(نیوزلائن)کرپشن ‘ بد انتظامی اور فرائض میں غفلت برتنے کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد پر چھاپہ مارا ۔ ڈی سی نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا اور ان کے زائد المعیاد نہ ہونے اور کوالٹی بدتر نہ ہونے کی تصدیق کی۔ ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز کے فرائض بہتر انداز میں ادا کرنے کے حوالے سے انہوں نے عوامی شکایات سنیں۔ آؤٹ ڈور اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و عملے…

Read More