زرعی اور ویمن یونیورسٹی میں تدریسی تعاون کی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی و تحقیقی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے دستخط کئے۔ دستاویزات کے مطابق دونوں ادارے تدریسی و تحقیقی مقاصد کیلئے ایک دوسرے کے اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ دونوں جامعات سیمینار‘ ورکشاپس اور کانفرسوں کا بھی مشترکہ طور پر انعقاد کر سکیں…

Read More

سرکاری سکولوں میں 51کروڑ کی 88سکیموں پر کام جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع کے سرکاری سکولوں میں 51کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 88سکیموں پرتعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اس ضمن میں محکمہ تعلیم اوربلڈنگز کے افسران موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی پراگریس پرکڑی نظر رکھیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے انسپکشن رپورٹس سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رانا محمدشبیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمدساجد،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اخترکے علاوہ…

Read More

زرعی یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی سیمینار‘ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا خطاب

فیصل آباد(نیوزلائن)قومی احتساب بیورو اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے انسداد بدعنوانی کے عنوان سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اقبال ظفر کے زیرصدارت اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے سیمینار کے کلیدی مقرر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اے اینڈ پی ونگ محمد ساجد نے نیب کے طریقہ کار ‘ مقدمات کی پیش رفت‘ عدالت میں چالان پیش کرنے اور پلی بار گین کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے پلی بارگین پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل عدالتی…

Read More

جی سی یونیورسٹی: پانچ ارب کا بجٹ‘ ایک پائی کا سکالر شپ نہیں

فیصل آباد(ندیم شہزاد )جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکا پانچ ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہے اور ہوشربا فیس سٹرکچر کی وجہ سے پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو بغیر کسی حکومتی امداد کے جامعہ کے انتظامی و تعلیمی امور چلانے کے قابل ہوچکی ہے مگر اس کے باجود یونیورسٹی حکام اپنے فنڈز سے اپنے کسی ایک طالب علم کو بھی ایک پائی کا سکالر شپ نہیں دیتی۔ اربوں روپے اللوں تللوں پر اڑا دئیے جاتے ہیں مگر طلبہ کی فلاح و بہبود اور انہیں فیسوں میں رعائت دینے پر…

Read More

الیکشن کمیشن کے تحفظات: اساتذہ کے تبادلے روک دئیے گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن کے شدید تحفظات پر اساتذہ کے تبادلے کرنے سے روک دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکم جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے حوالہ سے اساتذہ کی تمام اضلاع میں ٹریننگ جاری ہے جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہے اور اس مرحلہ پر اساتذہ کے تبادلہ جات پر الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے تحفظات پر تمام اضلاع میں…

Read More

پابندی کے باوجود سرکاری سرپرستی میں غیرملکی این جی اوکا سائنس میلہ

فیصل آباد(احمد یٰسین )غیرملکی این جی اوز کے بغیر اجازت سرگرمیاں کرنے پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی تقاریب کے انعقاد کی ممانعت کے باوجود فیصل آباد میں ایک غیرملکی این جی او کے سائنس میلہ کو سرکاری سرپرستی میں ایک تعلیمی ادارہ میں منعقد کیا گیا اور بھرپور حکومتی پروٹوکول کیساتھ غیرملکی این جی او کی تقریب کو سرکاری ظاہر کرکے اس کی بھرپور انداز میں تشہیر اور کوریج کی جاتی رہی ۔ نیوزلائن کے مطابق حکومت پاکستان نے غیرملکی این جی اوز کے بغیر…

Read More

دس سرکاری کالجوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کا پلان تیار

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد ریجن دس سرکاری کالجوں کو 102کلاس رومز کی کمی کا سامنا ہے۔کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں ان کالجوں میں آٹھ لیبز سمیت 102کلاس رومز کی تعمیر کیلئے ڈیمانڈ بھجوائی گئی ہے جس میں سے خواتین کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ بوائز کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد میں چھ کلاس رومز اور چار لیبز پر مشتمل ڈگری بلاک‘ گورنمنٹ…

Read More