این اے 101:ہر پل بدلتے ملکی حالات پر ہرپارٹی کے امیدوار کی نظر

فیصل آباد(احمد یٰسین)قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 101فیصل آباد ایک ایسا حلقہ ہے جہاں سے کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن‘ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مساوی دعوے سامنے آرہے ہیں جبکہ حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ کوئی جماعت یہاں سے قومی اسمبلی کا امیدوار فائنل نہیں کر پارہی۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کا علاقہ ساہیانوالہ بھی اسی قومی اسمبلی حلقے میں آتا ہے اور یہاں سے 2002اور 2013میں ان کے بھائی کرنل غلام رسول ساہی پہلے ق لیگ اور بعد ازاں ن لیگ کے…

Read More

این اے 106: راناثناء اللہ کو جتوانے میں پی ٹی آئی کا کردار اہم

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 106انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے ۔ یہاں سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ رانا ثناء اللہ کا قومی اسمبلی کا پہلا الیکشن ہو گا ۔ اس سے قبل وہ پی پی 70سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر رہے ہیں مگر قومی اسمبلی کا الیکشن پہلی بار لڑنے جا رہے ہیں۔ اس حلقے میں پیپلز…

Read More

شکست کا خوف:نواز ملک صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے گریزاں

فیصل آباد(احمد یٰسین)اپنا سابقہ حلقہ تبدیل ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور میئر فیصل آباد کے بھائی ‘ رکن پنجاب اسمبلی نواز ملک صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے بھاگنے لگے۔اور ایک دوسرے حلقے میں جا کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اپنے ہی حلقے سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کی ہدائت کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آبادکے رکن پنجاب اسمبلی محمد نواز ملک آمدہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا…

Read More

الیکشن کمیشن کے تحفظات: اساتذہ کے تبادلے روک دئیے گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن کے شدید تحفظات پر اساتذہ کے تبادلے کرنے سے روک دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکم جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے حوالہ سے اساتذہ کی تمام اضلاع میں ٹریننگ جاری ہے جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہے اور اس مرحلہ پر اساتذہ کے تبادلہ جات پر الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے تحفظات پر تمام اضلاع میں…

Read More

قومی و صوبائی حلقوں کے نمبر تبدیل‘ صوبائی حلقہ بندیوں میں ردوبدل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد شہر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نمبر کلاک وائز ہونے کی وجہ سے تمام حلقوں کی نمبر بدل دئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں میں ردوبدل نہیں ہوا تاہم صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حلقہ بندیوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر کے چار قومی اسمبلی کے حلقوں کی حلقہ بندیاں وہی رکھی گئی ہیں جو عارضی حلقہ بندیوں میں تھیں۔ حد بندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔…

Read More