فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی‘کمپنیاں ساڑھے 6ارب کے ٹیکس نادہندہ

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آبادکی بزنس کمیونٹی‘ پرائیویٹ کمپنیاں‘ نیم سرکاری اور سرکاری ادارے ساڑھے 6ارب روپے سے زائد کے ٹیکس نادہندہ نکلے۔ سب سے بڑا نادہندہ لوگوں کو نادہندگی کی فوری سزا دینے میں شہرت رکھنے والا ادارہ فیسکو نکلا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے انتہائی قریب سمجھے جانیوالے فاروق احمد خاں کی ملکیتی اور پیپسی کولا بنانے والی فیکٹری پنجاب بیوریج‘ گائے سوپ اور گائے بناسپتی بنانے والی کمپنی اظہر کارپوریشن‘ رفحان میز پراڈکٹس‘ انٹرلوپ‘ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کی فیملی کی فیکٹری مسعود ٹیکسٹائل…

Read More

رفحان میز پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ ٹیکس چور ی میں ملوث

فیصل آباد(احمد یٰسین) فوڈ مصنوعات بنانے میں پاکستان کا بڑا نام رفحان میز پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے کمپنی کو متعدد نوٹس جاری کئے ہیں مگر کمپنی پکڑی جانیوالی ٹیکس چوری پر چوری اور سینہ زوری کا طریقہ کار اپنا کر چور ی کیا گیا ٹیکس ادا کرنے سے گریزاں اور تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پاکستان بھر میں فوڈ مصنوعات کی تیاری میں بڑا نام سمجھا جانیوالی کی کمپنی رفحان…

Read More

ہراساں کرنے پر تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج

فیصل آباد(نیوزلائن) تاجروں کو بلاجواز ہراساں کئے جانے کے خلاف تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے‘ کارخانہ بازار میں ٹائر جلا کر ایف بی آر کے خلاف مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔نیوزلائن کے مطابق تاجر تنظیموں نے ایف بی آر کی جانب سے تھانہ ریل بازار میں من گھڑت‘ بوگس اور جھوٹی درخواست دیئے جانے اور تاجروں کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجر بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر تھانہ ریل بازار بھی گئے اور ایف بی آرکی طرف سے دی جانے والی…

Read More

اشرافیہ‘ بیوروکریسی کا تفریحی مرکز’’ چناب کلب‘‘ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کی اشرافیہ اور بیوروکریسی کا تفریحی مرکز چناب کلب ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں چلنے والے چناب کلب نے ایف بی آر کو لاکھوں روپے کی ٹیکس ادائیگی نہیں کی جو گوشواروں کی چیکنگ میں پکڑی گئی۔نیوزلائن کے مطابق ایف بی آر کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ چناب کلب فیصل آباد لاکھوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔ ایف بی آرکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چناب کلب نے سال 2011اور سال 2012میں ٹیکس…

Read More

فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملز مالکان16ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملزم مالکان سولہ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔ ٹیکس چوری ایف بی آر کی کسی کارروائی میں سامنے نہیں بلکہ خود ٹیکسٹائل ملز کی جمع کروائی گئی ریٹرنز کے جائزے میں ہی چوری سامنے آگئی ہے۔ بااثر صنعتکار ٹیکس چوری کا اعتراف کرنے اور قومی خزانے کو پہنچائے جانے والے نقصان کو پورا کرنے کی بجائے ایف بی آر حکام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی ٹیکسٹائل ملوں نے زیروریٹ سیلز…

Read More

فیصل آباد میں کروڑوں کا بوگس ریفنڈ‘ نیب نے تحقیقات شروع کردیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)آر ٹی او فیصل آباد سے کروڑوں روپے کا جعلی ریفنڈ جاری کروانے پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب کو تحقیقات کرنے کا حکم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیا ہے اور ہدائت کی ہے اس کیس میں ملوث کسی آفیسرکیساتھ کوئی رعائت نہ کی جائے۔ جس جس نے کرپشن کی ہے اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ نیوزلائن کے مطابق سال 2013میں آر ٹی او فیصل آبادمیں کروڑوں روپے کا جعلی و بوگس فنڈ غیرقانونی طریقے سے لئے جانے کا معاملہ سامنے آیا…

Read More

چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد ناقص کارکردگی پر فارغ

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد ڈاکٹر محمد اکرم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ آفس اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے ۔ ان کی تعیناتی چندماہ پہلے ہی ہوئی تھی مگر وہ آر ٹی او فیصل آباد کے معاملات کو بہتر نہ رکھ سکے اور آرٹی او کے میں…

Read More

اپٹما اور اپٹپما ٹیکس چور مافیاز کی محافظ بن گئیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)اپٹما اور اپٹپما ٹیکس چور مافیاز کی محافظ بن گئیں۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کی کارروائیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگیں۔ ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کو اپٹما اور اپٹپما کی وجہ سے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں روکنا پڑیں۔نیوزلائن کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی نمائندگی کی دعویدار تنظیمیں کھرے و کھوٹے کی تمیز کئے بغیر اندھا دھند سرگرم ہیں ۔اور ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان کے جرائم پر بھی پردہ ڈالنے اور حکومت کو بلیک میل کرکے بھی فیکٹری مالکان کے مخصوص مفادات کا بھی تحفظ کرنے…

Read More

طاقتور مافیاز قومی خزانہ بھرنے والے ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ

فیصل آباد(ندیم جاوید)ایف بی آر کی جانب سے عائد کئے جانے پر فردر ٹیکس قومی خزانے میں بہت زیادہ اضافے کا باعث بنے گا جبکہ اس کا بوجھ بھی عام آدمی پر نہیں پڑے گا۔ محض 60سے 70اداروں پر ٹیکس لگا کر ایک کھرب روپے سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے مگر بعض طاقتور شخصیات کی وجہ سے اس ٹیکس کی وصولی نہیں کی جا پا رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے اداروں ‘ شخصیات‘ دکانوں کو کپڑا فروخت…

Read More

چن ون اور چناب لمیٹڈ33کروڑ روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)معروف صنعتی امپائر ’’چناب گروپ‘‘ 33کروڑروپے سے زائد کا ٹیکس نادہندہ نکلا۔ایف بی آر حکام نے چناب گروپ کے ٹیکس نادہندہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ چناب گروپ کے چیف ایگزیکٹوکا کہنا ہے کہ ٹیکس والوں کیساتھ صنعتکاروں کے ایسے معاملات چلتے رہتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق ’’چناب گروپ ‘‘ کے نام سے کام کرنے والا صنعتی گروپ بڑے ٹیکس نادہندگان میں شامل پایا گیا ہے۔چناب گروپ کے چن ون اور چناب لمیٹڈ کے نام سے دو ادارے ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔دو ارب روپے…

Read More