فیصل آباد میں عمران خان کا ’’سونامی‘‘ بری طرح فلاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں عمران خان کا پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ 31امیدوار مل کر 3100بندے اکٹھے کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔ کپتان کی پرانے پاکستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے نئے پاکستان کیلئے نئے کھلاڑی چننے کی پالیسی نے خود ان کیلئے شرمندگی کا سامان کردیا۔ پرانے کھلاڑی خاموش رہے جبکہ نئے کھلاڑی کاہل بنے رہے اور کپتان کا سونامی صرف اڑھائی ہزار کی بھیڑ تک محدود رہا۔اپنے تائیں فیصل آباد کے ’’وڈے لیڈر‘‘ پانچ پانچ ‘ چھے چھے کی ٹولیوں میں آتے اور سٹیج…

Read More

عمران خان کے جلسے میں طوطے کا نشان لیکر جاؤنگا:طوطا پہلوان

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 111سے آزاد امیدوار نجم الحسن طوطا پہلوان کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے۔ چوہدری سرور کو الیکشن نہ لڑنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ آزاد حیثیت سے ہر قیمت پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر شیخ سلمان عارف، کامران گیلانی و دیگر رہنما ؤں کے ہمران پریس کانفرنس سے خطاب رتے ہوئے طوطا پہلوان نے کہا کہ چوہدری سرور سے ملاقات ضرور ہوئی تھی…

Read More

فیسکو نادہندہ نکلا:عدم ادائیگی پر فیسکو ہیڈکوارٹر کا گیس کنکشن منقطع

فیصل آباد(نیوزلائن)معمولی رقوم پر عام شہریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے والا فیسکو خود اپنے دام میں آگیا۔ لاکھوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کنال روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹر کا گیس کنکشن منقطع کردیا ہے۔ بل کی ادائیگی تک گیس حکام نے کنکشن بحال کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیسکو ٹیکس کے بعد محکمہ سوئی گیس کا بھی نادہندہ نکلا۔ لاکھوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے…

Read More

پبلک پارکس کو ماڈل‘غیرقانونی انتخابی تشہیرختم کی جائے:ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے کہا ہے کہ شہر کے مرکزی پبلک پارکس کو تزئین وترقی کے اعتبار سے ماڈل بنایا جائے جبکہ دیگر پارکس میں بھی سیروتفریح کے حوالے سے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو نی چاہیں۔انہوں نے یہ بات پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) کے آفس میں ایک بریفنگ کے دوران کہی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد آصف چوہدری نے ڈپٹی کمشنر کو پی ایچ اے کے انتظامی ڈھانچے اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈائریکٹرز پی ایچ اے عبداللہ…

Read More

فیصل آباد پولیس میں بھارتی جاسوسوں کی موجودگی کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو بھارت کیلئے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ بھارتی جاسوس پولیس کے میں باقاعدہ بھرتی ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال سے آگاہ ہیں اور مشکوک پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی سامنے آئی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور بھارتی جاسوسوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے…

Read More

صاف دیہات پروگرام شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی کی نذر

فیصل آباد(ندیم جاوید ) شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی کے باعث پنجاب بھرمیں شروع کیا گیا ’’صاف دیہات پروگرام‘‘ اپنی موت آپ مر گیا ۔فیصل آباد سمیت صوبہ میں2ارب 30کروڑ روپے مالیت سے چھ ماہ قبل شروع کیا جانیوالااور 6کروڑ 99لاکھ نفوس آبادی پر مشتمل پنجاب بھر کی 3281یونین کونسلز صفائی کے عمل سے محروم رہ گئیں۔ دسمبر 2017 میں حکومت نے 49کروڑ 20لاکھ روپے مالیت سے صفائی کے پہلے فیز میں صرف ایک بار گاؤں سے کوڑا تو اٹھا لیا اور ہر یونین کونسل کو 1لاکھ 50ہزار روپے…

Read More

استعفیٰ کی شرط: بلدیاتی نمائندوں کا بلیک میلنگ پلان ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیساتھ بلدیاتی عہدوں سے مستعفی ہونے کی شرط نے یوسی چیئرمینوں کا عام انتخابات کے بڑے امیدواروں کو بلیک میل کرنے کا پلان ناکام بنا دیا ہے۔ ’’شوقیہ فنکار‘‘ اور بلیک میلنگ پلان بنانے والے بلدیاتی نمائندے مایوس ہو کر پہلے والی پوزیشن بچانے کے چکر میں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد اپنے نام کیساتھ امیدوار براے ایم این اے یا ایم پی اے کا ٹیگ لگا کر عام انتخابات کے سنجیدہ امیدواروں کو بلیک…

Read More

ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف میں بغاوت پھوٹ پڑی

فیصل آباد(احمد یٰسین)ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی لوٹے امیدواروں کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے بغاوت کردی۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور پرانے رہنما پیراشوٹ لینڈنگ کے ذریعے پارٹی میں آن وارد ہونے والوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ متعدد حلقوں میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے جبکہ مزید کئی حلقوں میں بغاوت کے آثار ہیں۔ جھمرہ میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ق لیگ کے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی اور ان کی فیملی کو خفیہ ہاتھوں کی مدد سے پیراشوت جمپ کرے براستہ ن…

Read More

ایم پی ایز نے عوامی نمائندگی کے منہ مانگے دام وصول کئے

فیصل آباد (ندیم شہزاد ) فیصل آباد سے منتخب ہونیوالے راکین پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کیلئے منہ مانگے دام وصول کئے ۔ بے لوث عوامی خدمت کا نعرہ بلند کرنے والوں نے اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران تنخواہوں و دیگر مراعات کی مد میں حکومت پنجاب سے 12کروڑ 14لاکھ 92ہزار 59روپے وصول کیے ۔ تنخواہوں اور مراعات کے نام پر لمبی کمائی کرنے والوں کی اکثریت تنخواہ حلال کرنے کیلئے بھی اسمبلی اجلاسوں میں نہ بولی اور خاموش تماشائی بن کر اجلاسوں کی کاروائی…

Read More

مشرف کا اقتدار انجوائے کرنیوالوں کا رانا افضل کیخلاف سپانسرڈ محاذ

فیصل آباد(احمد یٰسین) ق لیگ کا پرچم تھام کر جنرل پرویز مشرف کا اقتدار انجوائے کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سبکدوش وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کیخلاف این اے 110میں سپانسرڈ محاذ قائم کر لیا ہے۔ن لیگی رہنما کیخلاف سابقہ ق لیگی بلدیاتی نمائندوں کو ن لیگ کی چھتر چھایہ فراہم کرنے والے ن لیگ کے ہی سبکدوش صوبائی وزیر قانون ہیں جبکہ ان کارانا افضل کیخلاف محاذ ن لیگ کے ہی مئیر رزاق ملک اور ان کے بھائی سبکدوش ایم پی اے نواز ملک…

Read More