فیصل آباد میں عمران خان کا ’’سونامی‘‘ بری طرح فلاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں عمران خان کا پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ 31امیدوار مل کر 3100بندے اکٹھے کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔ کپتان کی پرانے پاکستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے نئے پاکستان کیلئے نئے کھلاڑی چننے کی پالیسی نے خود ان کیلئے شرمندگی کا سامان کردیا۔ پرانے کھلاڑی خاموش رہے جبکہ نئے کھلاڑی کاہل بنے رہے اور کپتان کا سونامی صرف اڑھائی ہزار کی بھیڑ تک محدود رہا۔اپنے تائیں فیصل آباد کے ’’وڈے لیڈر‘‘ پانچ پانچ ‘ چھے چھے کی ٹولیوں میں آتے اور سٹیج…

Read More

قیادت میں اختلاف: فیصل آباد میں پی ٹی آئی ‘ ن لیگ اتحاد

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے غیراعلانیہ اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں رانا ثناء اللہ ‘ مئیر فیصل آباد رزاق ملک‘ سابق ایم پی اے نواز ملک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور ‘ چوہدری اشفاق اور راجہ ریاض کی حمائت بھی حاصل ہونے کی بات سیاسی حلقوں میں سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ…

Read More

عمران خان کے جلسے میں طوطے کا نشان لیکر جاؤنگا:طوطا پہلوان

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 111سے آزاد امیدوار نجم الحسن طوطا پہلوان کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے۔ چوہدری سرور کو الیکشن نہ لڑنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ آزاد حیثیت سے ہر قیمت پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر شیخ سلمان عارف، کامران گیلانی و دیگر رہنما ؤں کے ہمران پریس کانفرنس سے خطاب رتے ہوئے طوطا پہلوان نے کہا کہ چوہدری سرور سے ملاقات ضرور ہوئی تھی…

Read More

پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی‘ ندیم آفتاب سندھو

فیصل آباد (نیوزلائن) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھونے کہا ہے کہ اہل ایمان اور پاکستان کی عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں لیکن افسوس بڑھتی ہوئی بے رحم مہنگائی نے عام آدمی کے اوسان خطا کرکے رکھ دئیے ہیں ملک بھر سے ٹیکسوں کے نام پر غریب عوام کی جیبوں سے نکالا گیا پیسہ صرف لاہور پر خرچ کرنا پسماندہ علاقوں کے ساتھ صریح زیادتی ہے۔ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں حکومت بنا کر پی ٹی آئی ملک میں…

Read More

مریم نواز اور عمران خان کی غیرقانونی ایڈورٹائزنگ

قانون کی عمل داری کیلئے کوشاں مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نوازسوشل میڈیا کنونشن کے نام پر تاریخی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام کرنے کیلئے آ ئیں۔ قانون کی حکمرانی کا نعرہ مستانہ بلند کرنے والے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی پارٹی کو ممبر شپ کیمپوں کا جائزہ لینے کے نام پر شہر میں ریلی نکالنے کیلئے آ گئے۔ دونوں قومی رہنماؤں کے استقبال کیلئے ان کی پارٹی فرش راہ کئے موجود تھی۔ فیصل آباد میں…

Read More

عمران خان پرجوتا باری کی کوشش کرنیوالے کی ضمانت منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر جوتا باری کی کوشش کرنیوالے ن لیگی کارکن مرزا رمضان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تاہم عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا باری کی کوشش کرنیوالے ن لیگی کارکن مرزا رمضان کے خلاف تھانہ سرگودھاروڈ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔مقدمے کا مدعی تحریک انصاف سٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مسعود ولد…

Read More

عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو قبضہ مافیا قرار دیدیا

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ قبضہ مافیا ہیں۔ رانا ثنا ء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے جاؤں گا۔ عابد شیر علی تو نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ ہیں۔ ان کے چند ماہ رہ گئے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے اور رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی منزل اڈیالہ جیل ہے۔ فیصل آباد میں پارٹی کی ممبر شپ مہم کے کیمپوں کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے…

Read More

ن لیگ کی عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جاتا پھینکنے کی کوشش ‘ الرٹ پی ٹی آئی کارکنوں نے ناکام بنا دی۔عمران پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا واقعہ لاہور میں نواز شریف پر جوتا باری کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے نے جوتا پھینکنے کیلئے بھیجنے کا الزام مسلم لیگ ن کے رہنما او ر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کے داماد پر عائد کر دیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا…

Read More

عمران خان کرپشن کی سیاست ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ حافظ ممتاز

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف این اے79 کے رہنما حافظ ممتاز احمدنے کہا کہ عمران خان کے ویژن ’’نیاپاکستان ‘‘ کو مخالف سیاستدانوں نے غلط رنگ دے کرقوم کوگمراہ کرنے کا عجیب پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ’’نیاپاکستان ‘‘کا مطلب ہے کہ ملک میں 70سال سے جاری کرپشن کا باب بند ہو ،ملک پاکستان میں سانحہ قصور زینب جیسے واقعات ختم ہوں،ملک دیوالیہ ہونے کی بجائے ترقی کرے،معیشت بہتر اورمضبوط ہو،پاکستانی کرنسی کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہو،غریب عوام کو سوکھی روٹی، پھٹے ہوئے کپڑے اور کچا مکان نہیں…

Read More