ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد(ندیم جاوید)شہباز شریف حکومت کا قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا پول کھل گیا۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی آشیر باد سے فیصل آباد میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی ایس کا نام پنجاب حکومت کی سرکاری سکولوں کی لسٹ میں شامل ہے نہ پرائیویٹ سکولوں کی لسٹ میں اس کو رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ریکارڈ میں ڈی پی ایس کی رجسٹریشن ہی موجود نہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

فیصل آباد کی کروڑ پتی فیملی کے اہم چشم و چراغ کنگلے نکلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی سیاست اور ٹرانسپورٹ بزنس پر چھائی ہوئی نذیر فیملی کے اہم چشم و چراغ اور نذیر فیملی کی طرف سے سیاسی میدان میں اتارے گئے نئے امیدوارکی سالانہ آمدن اتنی بھی نہیں نکلی کہ اس پر ٹیکس ہی لگ سکے۔ فیصل آباد کے تین حلقوں سے امیدوار بننے والے نذیر فیملی کا یہ اہم چشم و چراغ الیکشن کیسے لڑے گا اس بارے وہ خود بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری نذیر کا نام فیصل آباد کی…

Read More

ڈی پی ایس میں35کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پنجاب حکومت کے سرکاری کنٹرول میں چلنے والے پرائیویٹ سکول ’’ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد‘‘ میں 35کروڑ روپے سے زائد کی لوٹ مار سامنے آئی ہے۔ میاں شہباز شریف کے دس سالہ دور اقتدار میں ایک اہم ن لیگی شخصیت کے تعینات کردہ پرنسپل شاہد محمود‘ رانا ثناء اللہ کے انتہائی چہیتے ڈائریکٹر سکول محمد اشرف ‘ رانا ثناء اللہ کے دست راست سابق ن لیگی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی اصغر بھولا گجر کے قریبی عزیز سکول کے ایڈمن آفیسر ذیشان گجر‘ اکاؤنٹ آفیسرمحمد سمیر اور متعدددیگر انتظامی…

Read More

فیصل آباد کی بیوروکریسی پر رانا ثناء اللہ کا مکمل کنٹرول برقرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ سی پی او سمیت فیصل آباد کی بیوروکریسی پر شہباز شریف دور میں نائب وزیر اعلیٰ کا درجہ رکھنے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا کنٹرول آج بھی قائم ہے۔ نہ صرف صوبائی محکموں بلکہ ضلعی محکموں اور بلدیاتی اداروں میں بھی رانا ثناء اللہ کی مالا جپنے والے براجمان ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ بلاشرکت غیرے اقتدار کے تمام ایوانوں پر براجمان ہیں۔ سول بیوروکریسی سے لے کر پولیس تک نیچے سے اوپر سب…

Read More

پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی‘ ندیم آفتاب سندھو

فیصل آباد (نیوزلائن) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھونے کہا ہے کہ اہل ایمان اور پاکستان کی عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں لیکن افسوس بڑھتی ہوئی بے رحم مہنگائی نے عام آدمی کے اوسان خطا کرکے رکھ دئیے ہیں ملک بھر سے ٹیکسوں کے نام پر غریب عوام کی جیبوں سے نکالا گیا پیسہ صرف لاہور پر خرچ کرنا پسماندہ علاقوں کے ساتھ صریح زیادتی ہے۔ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں حکومت بنا کر پی ٹی آئی ملک میں…

Read More

پی پی 115 کی سیٹ پیپلز پارٹی کی ہے:نجف ضیاء وڑائچ

فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو مضبوط بنانے کی خاطر ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے نتیجہ میں شہادت کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کرپشن و بدعنوانی کے سنگین الزامات کی زد میں ہیں جبکہ یہودی لابی کے ایجنڈا پر کام کرتے ہوئے ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کرنے والا عمران خاں…

Read More

فیصل آباد پولیس میں بھارتی جاسوسوں کی موجودگی کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو بھارت کیلئے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ بھارتی جاسوس پولیس کے میں باقاعدہ بھرتی ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال سے آگاہ ہیں اور مشکوک پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی سامنے آئی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور بھارتی جاسوسوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے…

Read More

استعفیٰ کی شرط: بلدیاتی نمائندوں کا بلیک میلنگ پلان ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیساتھ بلدیاتی عہدوں سے مستعفی ہونے کی شرط نے یوسی چیئرمینوں کا عام انتخابات کے بڑے امیدواروں کو بلیک میل کرنے کا پلان ناکام بنا دیا ہے۔ ’’شوقیہ فنکار‘‘ اور بلیک میلنگ پلان بنانے والے بلدیاتی نمائندے مایوس ہو کر پہلے والی پوزیشن بچانے کے چکر میں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد اپنے نام کیساتھ امیدوار براے ایم این اے یا ایم پی اے کا ٹیگ لگا کر عام انتخابات کے سنجیدہ امیدواروں کو بلیک…

Read More

ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف میں بغاوت پھوٹ پڑی

فیصل آباد(احمد یٰسین)ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی لوٹے امیدواروں کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے بغاوت کردی۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور پرانے رہنما پیراشوٹ لینڈنگ کے ذریعے پارٹی میں آن وارد ہونے والوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ متعدد حلقوں میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے جبکہ مزید کئی حلقوں میں بغاوت کے آثار ہیں۔ جھمرہ میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ق لیگ کے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی اور ان کی فیملی کو خفیہ ہاتھوں کی مدد سے پیراشوت جمپ کرے براستہ ن…

Read More